06 April 2017 - 17:11
News ID: 427338
فونت
شام کے وزیر خارجہ :
شام کے وزیر خارجہ نے کہا : دہشت گردوں نے کیمیائی ہتھیار عراق اور ترکی سے شام پہنچائے ہیں اور دمشق اس کی اطلاع کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے ادارے کو دے چکا ہے۔
ولید المعلم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے دمشق میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران شامی فوج کی جانب سے ادلب میں کیمیائی اسلحے کے استعمال کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا : ادلب کے خان شیخون علاقے میں شامی فوج کا پہلا فضائی حملہ منگل کو انجام پایا تھا اور اس میں النصرہ دہشت گرد گروہ کے اسلحے کے گودام کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

شام کے وزیر خارجہ نے ایک بار پھر تاکید کے ساتھ کہا : شامی فوج نے پہلے بھی اپنے عوام یا دہشت گردوں کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں کئے ہیں اور نہ ہی وہ آئندہ کرے گی۔

ولید معلم نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ شام، خان یونس میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے لئے تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کی حمایت کرتا ہے بیان کیا : اس بات کی ضمانت ہونا چاہئے کہ تحقیقاتی کمیٹی سیاست سے کام نہیں لے گی۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : سعودی عرب کے تمام اقدامات امت مسلمہ میں تفرقہ ڈالنے اور امریکی و اسرائیلی مفادات کی حمایت میں ہیں۔

شامی وزیر خارجہ نے ادلب میں کیمیائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا : ادلب میں کیمیائی حملہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی شامی حکومت کے خلاف سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے۔

انہوں نے ادلب میں کیمیائی حملے کو دہشت گردوں، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی کھلی سازش قرادیتے ہوئے کہا کہ ماضی کی طرح اس بار بھی شامی حکومت کے خلاف امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی سازشیں ناکام ہوجائیں گی۔

اس سے قبل شام کے چیف آف آرمی اسٹاف نے ایک بیان میں تاکید کے ساتھ کہا تھا : دہشت گرد گروہ اس وقت میدان جنگ میں ناکامی کی بنا پر اپنی شکست چھپانے کے لئے جھوٹے دعوے کر رہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۵۳/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬