06 April 2017 - 20:31
News ID: 427340
فونت
روس میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور روسی صدر کے ایلچی برائے امور مشرق وسطی نے ایک ملاقات کے دوران شام مخالف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو مسترد کردیا۔
سلامتی کونسل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور روسی صدر کے ایلچی برائے امور مشرق وسطی نے ایک ملاقات کے دوران شام مخالف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو مسترد کردیا۔

ایرانی سفیر 'مہدی سنائی' نے گزشتہ روز نائب روسی وزیر خارجہ اور صدر کے ایلچی 'میخائیل بوگدانف' کے ساتھ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی صورتحال بالخصوص شام کی حالیہ تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر فریقین نے یمن اور عراق کی حالیہ صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

روسی ایلچی نے اس بات پر زور دیا کہ شامی حکومت کی جانب سے ادلب میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر امریکہ، فرانس اور برطانیہ کے مؤقف سنجیدہ نہیں اور ہم اس حوالے سے شام مخالف سلامتی کونسل کی قرارداد کو منظور نہیں کریں گے۔

ایرانی سفیر مہدی سنائی نے صدر حسن روحانی کے حالیہ روس کے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت نے باہمی کثیر الجہتی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬