08 April 2017 - 12:28
News ID: 427370
فونت
جنوب مغربی میانمار میں ایک کشتی کارگو جہاز کے ساتھ ٹکرانے سے تباہ ہو گئی جس کے نتیجے میں کم از کم ۲۰ افراد ڈوب کرجاں بحق اور ایک درجن کے قریب لا پتہ ہو گئے۔
میانمار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میانمار کے سرکاری میڈیا کے مطابق 60 کے قریب افراد کشتی میں سوار تھے۔ حکام کے مطابق واقعہ میں 20 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ 27 افراد کو بچا لیا گیا، ایک درجن کے قریب تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ نگاون دریا میں پیش آیا اوراب تک 27 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ میانمار میں سمندری حادثات معمول کی بات ہے کیونکہ وہاں کے عوام کشتی کے ذریعے نقل و حمل پر زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ گزشتہ برس اکتوبر میں بھی ایک کشتی کے حادثے میں 73 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ مارچ 2015 میں بھی اسی قسم کے ایک حادثے میں 64 افراد جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬