‫‫کیٹیگری‬ :
08 April 2017 - 13:03
News ID: 427379
فونت
سرزمین ایران کے مشھور شیعہ عالم دین آیت الله عباس کعبی نے بحرین کے شیعہ رھنما کی شھریت منسوخ کئے جانے پر شدید عکسل العمل کا اظھار کیا ۔
آیت اللہ عباس کعبی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور شیعہ عالم دین آیت الله عباس کعبی نے ایران میں موجود بحرین کے شیعہ رھنما حجت الاسلام شیخ عبد الله الدقاق کو ارسال کردہ پیغام میں آل خلیفہ کی جانب سے ان کی شھریت منسوخ کئے جانے پر شدید تنقید کی ۔

اس پیغام میں آیا ہے : آپ اور بعض مومنین کے ساتھ ہونے والےغیر شرعی ، غیر قانونی ، غیر اخلاقی اور ظالمانہ برتاو کی ہمیں خبر ملی ، یقینا آل خلیفہ اپنی قانونی حیثیت کھو چکی ہے ۔ اسلام ، حق و انصاف ، آزادی ، کرامت اور آیت الله شیخ عیسی قاسم کے دفاع میں ملت بحرین میں موجود استقلال و استمرار نے اس ظالم حکومت کی بنیادیں سست کردی ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: اس مومن ، روادار اور انقلابی قوم کہ جو ظالموں سے برسرپیکار ہے ، نے اپنے مقصد کی راہ میں لاتعداد شھید دیئے ہیں ، اس نے خدا پر توکل اور  مدرسہ عاشوراء سے درس لیتے ہوئے حکومت کی چولہیں ہلا کر رکھدیں ہیں ۔

آیت الله کعبی نے واضح طور سے کہا: حکومت آل خلیفہ کو ایک جری اور بہادر قوم سے تعلقات اور رابطے کا قائم کرنے کا طریقہ معلوم نہیں ہے اسی بنیاد پر وہ ان کی شھریت منسوخ کرنے میں مصروف ہے ۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے رکن نے مزید کہا: حکومت آل خلیفہ کا اس دلدل سے نکلنا بہت دشوار ہے وہ جس قدر جنایتیں انجام دیں گے اسی قدر دلدل میں دھنستے چلے جائیں گے مگر انہیں یاد رہے کہ بحرین کے نڈر اور بہادر جوان اس جنایت کار حکمراں کو ان کی جنایتوں کی سزا دی کر چھوڑیں اور اپنے شھیدوں کے خون کا بدلہ لے کر رہیں گے ۔

انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں کہا: ملت بحرین کی پیروزی بہت نزدیک ہے کیوں کہ انقلاب کی راہ میں ملت بحرین نے اس بات کو ثابت کردیکھایا ہے کہ اس نے اپنا راستہ چن لیا ہے اور وہ ظالم کا تختہ حکومت پلٹ کر ہی دم لے گی ۔

واضح رہے کہ آل خیلفہ عدالت نے بحرین کے شیعہ رہنما اور آیت الله شیخ عیسی قاسم کے قم ایران میں نمائندے حجت الاسلام شیخ عبد الله الدقاق اور قم ایران میں بحرینیوں کے حوزہ علمیہ کے مدیر کی شھریت منسوخ کردی ہے اور انہیں دل سال جیل کی سزا سنائی ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۴۳

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬