08 April 2017 - 21:27
News ID: 427384
فونت
شام میں امریکی سربراہی والے اتحاد کے فضائی حملے میں ۱۰ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
 جنگی جہاز

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رپورٹ کے مطابق شمالی شام کے سرحدی صوبے رقہ کے مغربی علاقے میں واقع ہنیدہ نامی دیہات پر امریکی اتحاد نے بمباری کی جس میں 10 افراد  مارے گئے ہیں۔
امریکی سربراہی میں قائم نام نہاد داعش مخالف اتحاد نے، دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے بہانے عراق و شام میں عام شہریوں کو با رہا نشانہ بنایا ہے۔

شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مارچ کے مہینے سے اب تک رقہ پر امریکی بمبار طیاروں کے حملوں میں کم سے 204 عام شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

اقوام متحدہ میں شام کے سفیر بشار الجعفری نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ، داعش کے خلاف ایک نام نہاد اتحاد کی سربراہی کررہا ہے تاہم اب تک شام کے عام شہریوں کا قتل عام کرتا رہا ہے اور ان کے ملک کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬