09 April 2017 - 11:22
News ID: 427387
فونت
اسلامی تحریک پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی جے یو آئی (ف) کی صد سالہ تاسیسی اجتماع میں شرکت وفدکی قیادت اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کی ۔
اسلامی تحریک پاکستان اسلامی تحریک پاکستان اسلامی تحریک پاکستان اسلامی تحریک پاکستان اسلامی تحریک پاکستان اسلامی تحریک پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی کی قیادت میں حجت الاسلام فرحت جوادی ، اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور اسلامی تحریک خیبر پختونخواہ کے صوبائی جنرل سیکرٹری مظفر علی آخونزادہ پر مشتمل مرکزی وفد نے جمیعت علماء اسلام (ف) کی صد سالہ تاسیسی اجتماع میں شرکت کی۔

جب اسلامی تحریک کا مرکزی وفد جلسہ گاہ میں پہنچا تو اس موقع پرجے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ، سینیٹر غلام علی اور سینیٹر گل نصیب خان سمیت دیگر رہنماوں نے مرکزی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر وفد کے سربراہ حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے مولانا فضل الرحمان کو جمعیت علمائے اسلام کی صد سالہ کامیابی اور یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی اور موجودہ صورتحال میں جے یو آئی کی جانب سےامت مسلمہ میں اتحاد و وحدت کے عزم کے اظہار کو اتحاد بین المسلیمین اور وطن عزیز پاکستان میں قیام امن کیلئے خوش آئند قرار دیا۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے مرکزی وفد کو قائد ملت جعفریہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کیلئے شکریہ کا پیغام دیا اور تمام مکاتب فکر بالخصوس اسلامی تحریک پاکستان کے وفد کی صد سالہ تقریب میں شرکت کو اتحاد امت کیلئے کاوشوں کو تقویت ملنے کے مترادف قرار دیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬