09 April 2017 - 20:27
News ID: 427403
فونت
سید علاالدین بروجردی :
قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے پارلیمانی کمیشن کے سربراہ نے کہا : افغانستان میں قیام امن شروع ہی سے ایران کی اصولی پالیسی رہی ہے۔
علاءالدین بروجردی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے پارلیمانی کمیشن کے سربراہ سید علا الدین بروجردی نے کہا : امریکہ کی جانب سے شام پر فوجی جارحیت خطے میں اس کی پالیسیوں کی سنگین شکست کی واضح علامت ہے۔

قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے پارلیمانی کمیشن کے سربراہ نے کہا : شام نے گزشتہ سالوں کے دوران اپنے کیمیائی ہتھیاروں کو تباہ کردیا ہےتو اس ملک پر امریکی کے میزائل حملہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے بہانے سےنئی امریکی سازش ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا :  شام میں امریکی کے یہ اقدام روس، شام، عراق اور ایران کےشدید رد العمل کا سامنا ہو گا جس حوالے سے روس نے امریکی کی پرواز کی سیکورٹی کے معاہدے کو منسوخ کر دیا ہے۔

ایرانی مجلس کے سنئیر رکن نے تاکید کرتے ہوئے کہا : شام پر نئی امریکی حکومت کے یہ جارحانہ اقدام کے نتایج امریکی ریاست کے لئے کو‏ئی فائدہ مند نہیں ہوگا۔

علاء الدین بروجردی نے بیان کیا : اسلامی جمہوریہ ایران اس اقدام کے خلاف روس، شام، عراق کے تعاون سے مشترکہ سنجیدہ اقدامات کرے گا۔

اسی طرح سید علاالدین بروجردی نے افغانستان کے لئے یورپی یونین کے سفیر اور خصوصی ایلچی فرانس میشل مل بن سے بات چیت کرتے ہوئے افغانستان میں امریکی اقدامات کو بدامنی اور منشیات کے فروغ کا باعث قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا : دہشت گردوں کے خلاف امریکی پالیسیوں میں ٹرانسپیرنسی کے فقدان اور دہشت گرد گروہوں کو بطور ہتھکنڈہ استعمال کرنے کی وجہ سے خطے میں بحران اور بدامنی نے جنم لیا ہے۔

سید علاالدین بروجردی نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : افغانستان میں قیام امن شروع ہی سے ایران کی اصولی پالیسی رہی ہے۔

افغانستان کے لئے یورپی یونین کے خصوصی ایلچی فرانس میشل مل بن نے اس موقع پر کہا کہ یورپی یونین افغانستان کی حکومت اور مختلف گروہوں کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتی ہے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۶۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬