‫‫کیٹیگری‬ :
09 April 2017 - 18:37
News ID: 427404
فونت
حجت الاسلام راشد یزدی :
حضرت جواد علیہ السلام کی شب ولادت میں حرم مطہر رضوی کو چراغوں سے سجایا گیا، حرم امام رضا علیہ السلام پورے کا پورا نورمیں ڈوب گیا اھل بیت علیھم السلام کے ذاکروں اور مداحوں کے قصیدے پڑھنے کی آواز پورے حرم میں گونجتی رہی ۔
حرم مطہر امام رضا علیہ السلام

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم مطہر امام رضا علیہ السلام مشہد مقدس کے رواق امام خمینیؒ میں زائرین اور مجاورین کی بہت بڑی تعداد کی موجودگی میں امام جواد علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے جشن برگزار کیا گیا۔

اس رات آٹھویں امام کی نورانی بارگاہ ایسے ہزاروں زائرین اور عاشقوں سے بھری ہوئی ہے جو محمد وآل محمد پر صلوات پڑھتے ہوئے اپنے آپ کو امام رضا کے اس لخت جگر کے دامن سے متمسک کئے ہوئے ہیں۔

اس جشن میں اھلبیت عصمت و طھارت علیھم السلام کے مداحوں اور ذاکروں نے امام رضا علیہ السلام کے بیٹے کی مدح و ثناء میں قصیدے پڑھے سیرہ النبی(ص) نامی سرود پڑھنے والے گروپ نے تواشیح پڑھی اور حجت الاسلام راشد یزدی نے خطاب فرمایا۔

انہوں نے کہا کہ مومنوں کو چاہئے کہ وہ سچوں کی طرح زندگی گزارنے کے لئے برنامہ ریزی کریں ، انہوں بتایا: سچوں سے مراد اھلبیت علیھم السلام ہیں ۔ایمان اور تقویٰ نصف دین ہے ، اور باقی نصف دین امامت کی پیروی ہے۔

انہوں نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا:اھل بیت علیھم السلام نے کبھی بھی اپنی زندگی میں جھوٹ نہیں بولا اور سوئی کی نوک کے برابر بھی غلط راستے پر نہیں چلے؛ اس لئے خداوند متعال نے ان کی اطاعت کو تمام مومنین پر واجب قرار دی ہے اور اللہ نے اپنے دین کے کمال کو اھلبیت علیھم السلام کی پیروی میں قرار دیا ہے۔

اس عالم نے گفتار میں سچائی اور امانتداری کو ایک مسلمان کی مھم خصوصیت جانتے ہوئے کہا: سچائی تمام فضیلتوں کی بنیاد اور تمام کمالات تک پہنچنے کا راستہ ہے جس سے انسان رستگار اور ہمیشہ رہنے والی کامیابی حاصل کرتا ہے۔

انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے فرمایا: امام صادق علیہ السلام ایک روایت میں فرماتے ہیں کہ لوگوں کی نمازوں اور روزں سے دھوکہ مت کھانا؛ کیونکہ کبھی انسان اس طرح نماز و روزہ کی عادت کر جاتا ہے کہ اگر اس کو چھوڑے تو خوف کا احساس کرتا ہے ،بلکہ لوگوں کو سچائی اور امانتداری میں آزمانا۔

حجت الاسلام راشد یزدی نے کہا کہ علمائے اخلاق اور سالکان الی اللہ امانتداری کو بہت زیادہ اھمیت دیتے تھے انہوں نے کہا: خیانت ، امانتداری کی ضد ہے۔ خیانت گناھان کبیرہ اوربدترین رذائل اخلاقی ہے ۔ اگر کوئی شخص کسی کام میں مھارت رکھتا ہو لیکن اس کو انجام دینے میں کوتاھی کرے تو اس فرد نے امانت میں خیانت کی ہے۔

انہوں نے ثامن الحجج(ع) کی مقدس بارگاہ کے زائرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا: اسلام میں بنیادی اخلاقی اصولوں جیسے وعدہ وفائی کرنے پر بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے وعدہ وفائی کرنا ہر انسان کے اچھے اخلاق کی علامت ہے اور اگر ایک خاندان چاہتا ہے کہ وہ ایک ائیڈیل اور دوسروں کے لئے سرمشق خاندان بنے تو اسے مکارم اخلاق کی حدود میں عمل کرنا پڑے گا اور اپنے آپ کو وعدہ وفا کرنے والا، احسان وایثار کرنے والا بنانا ہوگا۔

کہا گیا ہے؛ حضرت جواد الآئمہ علیھم السلام کی شب ولادت میں مشھد کے بہت سارے لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں پھول لئے عرض ارادات اور امام محمد تقی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مبارک باد دینے کے لئے حضرت علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی مقدس و نورانی بارگاہ میں حاضر ہوئے ۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬