13 April 2017 - 17:27
News ID: 427470
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت سالانہ تین روزہ تنظیمی وتربیتی کنونشن بعنوان ’’عرفان ولایت ‘‘کا کل سے اسلام آباد میں آغاز ہو رہا ہے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت سالانہ تین روزہ تنظیمی وتربیتی کنونشن بعنوان ’’عرفان ولایت ‘‘کا کل سے اسلام آباد میں آغاز ہو رہا ہے۔

چیئرمین کنونشن سید ناصرعباس شیرازی کے مطابق مرکزی کنونشن کل 14اپریل بروز جمعہ مسجد وامام بارگاہ الصادقؑ جی نائن ٹو میں شروع ہوگا جو کہ 16اپریل بروز اتوار اختتام پزیر ہوگا۔

اس کنونشن کے اختتامی روز علمائے شیعہ کانفرنس بھی منعقد ہوگی جس میں ملک بھر سے سینکڑوں علمائے کرام کی آمد متوقع ہے، کنونشن میں ملک بھر کے سو سے زائد اضلاع سے ہزاروں سے عہدیداران شریک ہوں گے ، کنونشن میں گذشتہ سال کی تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ سال کے تنظیمی پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی ۔

جبکہ اس کنونشن میں اہم دستوری ترامیم کی منظوری بھی شوریٰ مرکزی سے لی جائے گی، مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری تین روزہ کنونشن کے اختتامی سیشن سے خصوصی پالیسی ساز خطاب کیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬