‫‫کیٹیگری‬ :
14 April 2017 - 23:45
News ID: 427506
فونت
آیت الله کاظم صدیقی:
اسلامی جمھوریہ ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں شام پر امریکا کے حملے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی بتایا اور کہا: امریکا کا شام پر حملہ اس کے درندہ صفت ہونے کی نشانی ہے ۔
آیت اللہ کاظم صدیقی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ آیت الله کاظم صدیقی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں مصلائے امام خمینی میں منعقد ہوئی کہا :  ایران اپنے ہر جارح کا منھ توڑ جواب دے گا ۔

انہوں نے اس بات کی تاکید کی کرتے ہوئے امریکا نے شام پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا بے بنیاد الزام لگا کر جو حملے کیئے ہیں وہ محکوم ہیں کہا:  یہ حملہ بین الاقوامی قوانین اور اصول کے منافی ہے لہذا دنیا کے ملکوں کو چاہئے کہ وہ اس قسم کے حملوں کی تکرار کی روک تھام کریں ۔

تہران کے امام جمعہ نے یہ کہتے ہوئے کہ ایران کے عوام اور مسلح افواج اپنے ایمان اور توانائیوں پر بھروسہ کر کے دشمن کے ہر حملے کا ایسا منہ توڑ جواب دیں گی کہ وہ ہمیشہ کے لئے پچھتائے گا کہا: ایران ھرگز کسی حملہ کا آغاز گر نہیں ہوگا مگر اگر کسی نے ایران پر جارحیت اور حملے کی جرئت کی تو یقینا اسے منھ کی کھانی پڑے گی ۔  

انہوں نے یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں پر عالمی اداروں من جملہ اقوام متحدہ کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا: یقینی طور ایک دن آل سعود اور ان کے اتحادیوں کو یمن کے بے گناہ شہریوں کے قتل عام کا جواب ملے گا ۔

آیت الله کاظم صدیقی نے ایران میں عنقریب ہونے والے صدارتی اور بلدیاتی انتخابات میں عوام کی وسیع شرکت کی دعوت دیتے ہوئے اسے ملک کی سربلندی اور دشمنوں کی مایوسی کا باعث قراردیا اور کہا : انتخابات میں ایرانی عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت کا مطلب اسلامی انقلاب کی امنگوں اور اسلامی جمہوری نظام سے ایران کی عوام کا تجدید عہد ہے ۔

انہوں نے استقامت کو انقلاب اسلامی ایران کے آغوش کی پرودہ بتایا اور کہا: عالمی طاقتیں ، انسانی حقوق کے مراکز اور عالمی سنٹر سامراجی سیاست کا شکار ہوچکی ہیں انہیں بنا پر وہ ظالم کے ہمراہ اور مظلوموں کے خلاف ہیں  ۔

تہران کے امام جمعہ نے مزید کہا: ان حالات سے نجات کا واحد راستہ خود کو اسلحہ سے لیث کرنا ، طاقتور بننا ، استقامت ، اتحاد و ھمدلی اور خدا پر ایمان وتوکل ہے ، جو بھی خود کو ان تمام چیزوں کا حامل بنائے گا عالمی حالات اس کے حق میں بدل جائیں گے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۸۱

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬