‫‫کیٹیگری‬ :
15 April 2017 - 12:10
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 427516
فونت
جرمنی میں بس ڈرائیور نے با حجاب خاتون مسافر کو بس میں بٹھانے سے انکار کردیا ، جبکہ اٹلی میں مسلم خاتون کو حجاب کی وجہ سے طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا گیا ہے۔
پردہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جرمنی میں بس ڈرائیور نے با حجاب خاتون مسافر کو بس میں بٹھانے سے انکار کردیا ، جبکہ اٹلی میں مسلم خاتون کو حجاب کی وجہ سے طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

جرمنی کے صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیامیں بس ڈرائیورنے حجاب پہنے حاملہ خاتون کوبس میں سوارہونےسےروک دیا،جس پرڈرائیورکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بس کمپنی کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے ۔

ادھر اٹلی کے شہر روم میں ایک مسلم خاتون کو طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔ انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی مسلم خاتون کا کہنا ہے کہ وہ روم سے لندن واپس آنے کے لیے جب ایئرپورٹ پہنچی تو عملے نےاسے نقاب اتارنے کے لیے کہا۔

انہوں نے انکار کیا جس پر عملے نے انہیں بورڈنگ سےروک دیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اسی دوران اس نے عیسائی راہبائوں کو اپنے مخصوص لباس میں سیکورٹی سے گزرتے دیکھا جنہیں کسی نے نہیں روکا۔خاتون کوآخر میں نقاب اتارکرہی جانے کی اجازت ملی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬