16 April 2017 - 16:47
News ID: 427546
فونت
بہرام قاسمی :
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا : معاہدے کے تحت فوعہ اور کفریا ترک کرنے والے نہتے اور بے گناہ شامی شہریوں پر خونخوار وہابی دہشت گردوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور شامی حکومت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
فوعہ اور کفریا دہشت گردی فوعہ اور کفریا دہشت گردی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے دہشتگردانہ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ، شامی قوم اورحکومت کو تعزیت  پیش کرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے بچوں اور عورتوں پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کو بزدلانہ قراردیتے ہوئے کہا : دہشت گرد اپنی ناکامی کا بدلہ عام اور نہتے شہریوں سے لے رہے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے وضاحت کی : دہشتگردی، انتہا پسندی اور کسی بھی مقصد کے لئے معصوم لوگوں اور بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا غیر انسانی اقدام ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے وہابی دہشت گردوں کی طرف سے بسوں پر حملے کو شرم آور قراردیتے ہوئے کہا : وہابی دہشت گردوں نے بسوں میں سوار بچوں ، عورتوں اور بزرگوں کو نشانہ بنا کر اپنی بربریت کا ثبوت فراہم کیا ہے۔

بہرام قاسمی نے کہا : دہشتگردوں نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ اپنی درندگی اور انسانیت سوز کاروائیوں کے لئے کسی حد یا ملکی سرحد کے پابند نہیں اور آج کو دنیا کو بدامنی اور عدم استحکام کا شکار کرنے کے ہی خواہاں ہیں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اجتماعی تعاون ناگزیر ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا : اس وقت عالمی رائے عامہ اور دنیا کے بیدار ضمیر اور باشعور انسانوں کا اصل سوال یہ ہے کہ شامی عوام کی حمایت کا دعوی کرنے والے ممالک، اس ہولناک دہشت گردی پر کیوں خاموش ہیں اور ان کی زبان سے کیوں کچھ نہیں نکل رہا ہے؟۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دہشت گردانہ اقدامات کے سلسلے میں دوہرا معیار اور خونخوار دہشت گردوں کے حامی ملکوں کی جانب سے دہشت گردوں کو اچھے اور برے دہشت گردوں میں تقسیم کئے جانے کے اقدامات اور دہشت گردوں کے کمزور ہونے کی صورت میں ان کی مدد کے لئے آگے آنے والے انسانی حقوق کے نام نہاد دعویدار ملکوں کے رویّے نے ہی دہشت گردوں کو گستاخ بنا دیا ہے تا کہ وہ ایسے انتہائی وحشتناک جرائم کا ارتکاب کریں کہ جن کا آج ہم مشاہدہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک معاہدے کے تحت وہابی دہشت گردوں کے محاصرے والے علاقہ سے نہتے شہریوں کو بسوں کے ذریعہ حلب منتقل کیا جارہا تھا کہ وہابی دہشت گردوں نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انھیں راستے میں روک لیا اور کئی گھنٹوں تک بھوکا اور پیاسا رکھنے کے بعد انھیں کار بم دھماکے کے ذریعہ شہید کردیا ۔

کل شام الراشدین محلے میں دہشت گردانہ  کار بم دھماکا اس مقام پر ہوا جہاں فوعا اور کفریا کے شہریوں کو منتقل کرنے والی بسیں کھڑی تھیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس خودکش حملے میں اب تک 118 افراد جاں بحق اور 224 زخمی ہوئے جن میں سے کئی ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں 40 سے زائد بچے بھی ہیں۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۵۸۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬