‫‫کیٹیگری‬ :
17 April 2017 - 12:31
News ID: 427568
فونت
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرین کی اپوزیشن پارٹی جمعیت الوفاق بحرین کے چئرمین حجت الاسلام و المسلمین شیخ علی سلمان کو فی الفور آزاد کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔
حجت الاسلام شیخ علی سلمان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے صادر کردہ بیانیہ میں بحرینی رھبروں کی بے گناہی کا حکم دیتے ہوئے اس ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی جمعیت الوفاق بحرین کے چئرمین حجت الاسلام و المسلمین شیخ علی سلمان کو بغیر کسی قید و شرط کے فی الفور آزاد کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حجت الاسلام و المسلمین شیخ علی سلمان کو چار سال جیل کی سزا سنائے جانے کیا حوالہ دیتے ہوئے یاد دہانی کی کہ حجت الاسلام و المسلمین شیخ علی سلمان ، آزادی بیان کے مجرم ہیں اور انہیں اسی جرم میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ہے ، ان کا واحد جرم یہ ہے کہ انہوں ملک کے داخلی مسائل کے سلسلے میں اپنے نظریات صلح آمیز طریقے سے بیان کئے ہیں ۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ڈیکٹیر آل خلیفہ کو غیر قانونی اور شدت پسندانہ گرفتاریوں کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے ایلچیوں کی گزارشات کو قبول کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ حجت الاسلام و المسلمین شیخ علی سلمان اور دیگر سیاسی جیلیوں کی فوری آزادی ضروری ہے ۔

اس بیانیہ نے بحرینی حکمراں اور ملک کے تمام ذمہ داروں کو حق آزادی بیان کا احترام کرنے اور تمام وہ قوانین جو صلح آمیز سرگرمیوں کو جرم شمار کرتے ہیں انہیں ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا : تمام سیاسی زندانی بحرینی بادشاہ اور وزارت داخلہ کے نام اپنی شکایت عربی یا انگلش میں لکھ کر اس ملک کی عدلیہ کو ارسال کریں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک ۲۹۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬