18 April 2017 - 21:04
News ID: 427579
فونت
ترکی کی دو اہم اپوزیشن جماعتوں نے ریفرنڈم کے نتائج کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترکی میں ریفرنڈم کے خلاف مظاہرہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ری پبلکن پیپلزپارٹی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے کہا ہے کہ وہ آئین میں تبدیلی کی غرض سے کرائے جانے والے ریفرنڈم کے نتائج کو چیلنج کرے گی۔

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت ری پبلکن پیپلز پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین نے الزام لگایا ہے کہ ملک کے بعض علاقوں میں لوگوں کو آزادانہ طریقے سے ووٹ ڈالنے کا موقع ہی نہیں دیا گیا۔

 انہوں نے کہا کہ بعض علاقوں میں بغیر مہر والے بیلٹ پیپر فراہم کئے گئے ہیں جو قابل غور ہے۔

ترکی کے چیف الیکشن کمیشن نے ریفرنڈم کے حوالے سے اپوزیشن کے اعتراض کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بغیر مہر والے بیلٹ پیپروں کی فراہمی کا فیصلہ پہلے کرلیا گیا تھا اور اس سے پہلے انتخابات میں بھی ایسے بیلٹ پیپر استعمال ہوتے رہے ہیں۔

 قابل ذکر ہے کہ  ریفرنڈم کے تنائج کے اعلان کے موقع پر دارالحکومت انقرہ اور استنبول میں حکومت کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬