18 April 2017 - 13:18
News ID: 427591
فونت
اسرائیلی جیلوں میں قید۱۵۰۰ فلسطینی قیدیوں نے جیلوں میں انتہائی برے حالات کے خلاف اجتماعی بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے ۔
اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی مہم کی حمایت میں مقبوضہ مغربی کنارے  میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فورسزکے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جس کےدوران درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں فلسطینی قیدیوں کی تنظیم کی اپیل پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور اہم شاہراہوں کو ٹائرزجلاکربندکردیا گیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں کالے قانون کے تحت سیکیورٹی وجوہ کی بناپر الزام عائدکیے بغیرکسی بھی شخص کو6 ماہ یاغیرمعینہ مدت تک قید میں رکھا جاسکتا ہے۔ گذشتہ برس کے اختتام تک 7000 فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬