19 April 2017 - 14:32
News ID: 427593
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ نے كہا كہ دونوں ممالک تجارتی اور اقتصادی شعبوں ميں باہمی سرگرميوں كو وسعت دينے كے لئے اہم اقدامات اٹھانے كے لئے پُرعزم ہيں اور اس مقصد كے لئے كسی بھی كوشش سے دريغ نہيں كريں گے.
ایران اور پاکستان

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے گزشتہ روز تہران ميں ايران اور پاکستان کے 20ويں مشتركہ اقتصادی كميشن كے موقع پر دونوں ممالک كی جانب سے اقتصادی معاہدے پر دستخط كرنے كے بعد گفتگو كرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان باہمی اقتصادی تعاون کو فروغ ملنے سے دونوں ممالک میں پائیدار سیکورٹی کے قیام کے لئے مدد ملے گی.

ایران کے وزیر داخلہ کا کہنا تھا كہ 20ويں مشتركہ اقتصادی كميشن كے دو روزہ اجلاس ميں پاكستانی حكام كے ساتھ اچھے نتائج پر پہنچ گئے ہيں اور دونوں ممالک كے درميان اقتصادی، تجارتی، صنعتي، توانائی، مواصلات اور سيكورٹی معاملات پر مفاہمت ہوگئی ہے.

عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا كہ ايران اور پاكستان كے درميان اب تک 13 سے زائد معاہدے اور دستاويزات پر دستخط كئے جاچكے ہيں اور حاليہ اجلاس ميں 12 دستاويزات كی بھی توثيق كردی گئی.

پاک،ايران گيس پائپ لائن كے حوالے سے انہوں نے بتايا كہ اس حوالے سے ماضی ميں طے پانے والی مفاہمت كا جائزہ ليا گيا اور اس منصوبے كو مكمل كرنے پر زور ديا گيا اور اس اجلاس ميں طے پايا كہ پاكستانی حدود ميں اس منصوبے كی تكميل كے عمل كو تيز كيا جائے گا جس كا مقصد ايرانی گيس كی پاكستان كو برآمد كرنے كو يقيني بنانا ہے.

اس موقع پر پاكستاني وفد كے سربراہ عبدالقادر بلوچ نے ايران کے وزير داخلہ كے ساتھ ہونے والے مذاكرات كو تعميری قرار ديتے ہوئے كہا كہ دونوں ممالک باہمی تعاون كو بڑھانے كے لئے پُرعزم ہيں اور اس مقصد كے لئے اچھی فضا بھی بن گئی ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬