‫‫کیٹیگری‬ :
19 April 2017 - 17:25
News ID: 427604
فونت
صوبہ وکٹوریہ آسٹریلیا کی مقامی حکومت نے اس صوبے کی اسلامی کونسل کو اپنی مساجد میں غیر مسلم کو شرکت دینے کے لئے خصوصی بجٹ دیا ہے تاکہ وہ اسلام اور مسلمانوں کے سلسلے میں موجود نادرست تصور کو ختم کرسکیں اور دین اسلام کے حقائق سے انہیں آگاہ کرسکیں ۔
آسٹریلیا کے غیر مسلمان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ وکٹوریہ آسٹریلیا کی تمام مساجد نے اسلام کے سلسلے میں اس صوبے کے غیر مسلموں کے ذھن میں موجود تصورات ختم کرنے کے لئے اپنی مساجد کے دروازے کھول دئے ۔

وکٹوریہ حکومت نے ان پروگرامز کے لئے تقریبا ۱۷ هزار ڈالر کی امداد فراہم کی ہے ۔

اسلامی کونسل آسٹریلیا کے سربراہ محمد محی‌ الدین نے بتایا: تمام ادیان اور عقاید کے ماننے والوں اور قوموں کو اس پروگرام می شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ وہ مساجد میں حاضر ہوں اور مسلمان پڑوسیوں کی نشستوں میں شریک ہوکر اسلام کے حقائق سے آگاہ ہوں ۔

واضح رہے کہ وکٹوریہ حکومت ایک مدت سے مسلم معاشرے کی حمایت کرنے میں مصروف ہے ، سن ۲۰۱۵ عیسوی میں حکومت وکٹوریہ نے اسلامی کونسل کو اسلامی ماحول اور ثقافت کی شناخت کے لئے ۱۰ لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا وعدہ کیا تھا ۔

اس میں سے ساڑھے چار لاکھ ڈالر « آسٹریلین معاشرے کو اسلام سے آگاہی » سے مخصوص میوزیم بنانے کے لئے دیا گیا تھا ۔

وکٹوریہ اسلامک کونسل اس صوبے کے ایک لاکھ اسی ھزار سے زائد مسلمانوں کی نمائندہ کمیٹی ہے ۔

وکٹوریہ کی ۶۰ مسجدوں میں سے ۱۳ مسجدیں اس پروگرام کا حصہ ہیں ، انہوں نے اسلام اور مسلمانوں کی شناخت کے لئے غیر مسلمانوں کے لئے اپنے دروازے کھول دیئے ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۸۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬