‫‫کیٹیگری‬ :
19 April 2017 - 22:46
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 427610
فونت
قرآن کریم کے چونتیسویں بین الاقوامی مقابلے تہران کی (عیدگاہ) مصلائے امام خمینی میں شروع ہوگئے ہیں -
 چونتیسویں بین الاقوامی مقابلہ قرآن کریم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں ہونے والے قرآن کریم کے چونتیسویں بین الاقوامی مقابلوں میں دنیا کے پانچوں براعظموں کے تراسی ممالک کے دو سو چھہتّر قاری اور حافظ شرکت کر رہے ہیں - قرآنی انعامی مقابلوں کا انعقاد کرانے والی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس سال پہلی بار سن رسیدہ لوگوں ، نابیناؤں ، خواتین اور طلبا کے پانچ بین الاقوامی مقابلے بھی کرائے جائیں گے -

رپورٹ کے مطابق ان پانچوں مقابلوں کا قرآنی علوم کے ماہر چالیس اساتذہ اور جج جائزہ لیں گے - ان میں چوبیس جج ایرانی ہوں گے جبکہ سولہ جج غیر ملکی ہوں گے - ان قرآنی مقابلوں کا نعرہ ، ایک کتاب ایک امت ہے جو قرآن کریم کی آیت سے ماخوذ ہے- ان قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب چھبیس اپریل کو ہوگی-

چونتیسویں دور کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے ساتھ ہی قرآنی علوم سے متعلق تحقیقات کا دسواں بین الاقوامی اجلاس بھی قم میں منعقد ہوگا - اس اجلاس میں بیس سے زیادہ ملکوں کے علماء و محققین شرکت کریں گے -/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬