20 April 2017 - 20:40
News ID: 427621
فونت
بحرین کے انسانی حقوق مرکزنے آل خلیفہ حکومت کی جیل میں بند انسانی حقوق کے سرگرم کارکن ناجی فتیل کی صحت کے بارے میں سخت تشویش ظاہر کی ہے۔
 ناجی فتیل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے انسانی حقوق مرکزنے شاہی حکومت کی جیل میں بند انسانی حقوق کے سرگرم کارکن ناجی فتیل کی صحت کے بارے میں سخت تشویش ظاہر کی ہے۔

انسانی حقوق مرکز کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  ناجی فتیل کو جیل میں شدید ایذائیں دی جاری ہیں جن کے نتیجے میں ان کی حالت غیر ہوگئی ہے۔

بحرین کی شاہی حکومت کی ایک نمائشی عدالت نے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ناجی فتیل کو پندرہ سال قید کی سزا سنائی ہے ۔بحرین کے انسانی حقوق مرکز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دس سے سترہ اپریل کے عرصے میں متعدد بحرینی شہریوں کو گرفتار کیا گیا جن میں بہت سے نوجوان بھی شامل ہیں۔

بیان کے مطابق اس مدت کے دوران باون قیدیوں کو سیاسی معاملات کی بنیاد پر طویل المدت قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔انسانی حقوق کے عالمی اداروں کا کہنا ہے کہ سن دوہزار سولہ کے دوران بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

بحرین کی شاہی حکومت نے حال ہی میں ایک قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت عام شہریوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں منتقل کردیئے گئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬