‫‫کیٹیگری‬ :
22 April 2017 - 12:03
News ID: 427663
فونت
حجت الاسلام سيد محمود علوی:
اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ سیکورٹی اداروں کی ہوشیاری اور بروقت کارروائیوں نے دہشتگردوں کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔
حجت الاسلام والمسلمین سید محمود علوی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرانٹیلی جنس حجت الاسلام سيد محمود علوی نے گزشتہ روز ايران كے شمالی شہر ساری ميں ايک تقريب سے خطاب كرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال میں سیکورٹی اداروں نے دہشتگردوں کی 30  سے زائد تخریب کارانہ کارروائیوں اور بم حملوں کا سراغ لگا کر ان کو ناکام بنا دیا ۔

اس موقع پرانہوں نے كہا كہ وطن عزيز كے بہادر جوانوں اور حساس اداروں كی ہوشیاری اور بروقت کارروائی کی بدولت ملک میں كوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔

ایران کے وزیرانٹیلی جنس نے رہبر انقلاب اسلامی كے بيانات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ دنيا كے كئی ممالک سميت علاقائی ممالک ميں بم دھماكہ، قتل اور دہشتگردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں تاہم ايران ميں امن و امان کی صورتحال مثالی ہے۔

انہوں نے کہا كہ جذبہ شہادت اور حب الوطنی ہماری قوم كی طاقت ہے جس سے دشمن خوفزدہ ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬