25 April 2017 - 18:39
News ID: 427723
فونت
شمالی کوریا کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ان کی فوج، ہر طرح کے جدید ترین اور ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہو کر امریکا پر حملہ کرنے کے لئے تیار ہے۔
وزیر دفاع شمالی کوریہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے وزیر دفاع پاک یونگ سیک نے منگل کو اپنے ملک کی فوج کی تشکیل کی پچاسی ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک پروگرام میں کہا ہے کہ پیونگ یانگ نے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو جو خود امریکا اور ایشیا و بحرالکاہل میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو آسانی کے ساتھ نشانہ بنا سکتے ہیں، پوری طرح آمادہ کر دیا ہے۔

شمالی کوریا نے منگل کو توپخانوں اور راکٹ یونٹوں کی ایک فوجی مشق بھی انجام دی۔

شمالی کوریا کے رہنما نے اس فوجی مشق کا قریب سے معائنہ کیا۔

پچھلے چند ہفتوں سے جزیرہ نمائے کوریا میں کشیدگی میں بیحد اضافہ ہوا ہے۔ شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں یہ اضافہ اس وقت ہوا جب امریکا نے شمالی کوریا کے ایٹمی اور میزائلی پروگراموں کا بہانہ بنا کر اس علاقے میں اپنے بحری بیڑے روانہ کر دیئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬