25 April 2017 - 20:44
News ID: 427729
فونت
قطر کے سابق وزیراعظم نے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی دوطرفہ تعاون کے لئے قدم اٹھائیں۔
شیخ حمد بن جاسم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے سابق وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ حمد بن جاسم نے قطری یونیورسٹی میں خلیج فارس تعاون کونسل کو درپیش علاقائی چیلنجز پر منعقدہ ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے عربی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی دوطرفہ تعاون کے لئے قدم اٹھائیں۔

اس موقع پر انہوں نے عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ ایران کے ساتھ تناو کا خاتمہ کرکے نئے تعلقات کے قیام کے لئے کوششیں کریں۔

علاقائی مسائل اور تبدیلیوں پر اسلامی جمہوریہ ایران کے تعمیری مؤقف کو سراہتے ہوئے سابق قطری رہنما نے خلیج فارس کے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ تہران سے تعاون کے لئے اقدامات کریں اور اس کے ساتھ علاقائی مسائل بالخصوص شام کے مسئلے پر متنازعہ پالیسی سے گریز کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شام میں بحران کا اب تک حل نہ ہونا عربی ممالک کی عاجزی اور ان کی ناکارہ پالیسی کی واضح علامت ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬