26 April 2017 - 15:16
News ID: 427739
فونت
عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے جنوبی موصل میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف کارروائی کرکے مزید ۱۲ علاقوں کو آزاد کرالیا ہے۔
عراقی فوج

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے کل منگل کو جنوبی موصل کے مضافات میں دہشت گردوں کے خلاف محمد رسول اللہ (ص) نامی آپریشن کرتے ہوئے المسلطن، البوعلوان، دبسه، الخنیفس، تل هلاله، تل رجیم، الاثوری، الحویدر، صلال، علیبه، علیبة الشرقیه، اورعلیبة الغربیة نامی علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی فوج موصل سمیت عراق کے مختلف علاقوں میں درندہ صفت تکفیری گروہ داعش کے خلاف آپریشن کررہی ہے جس میں فوج اورعوامی رضا کار فورسز کو دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابیاں ملی ہیں اور کئی علاقوں اور شہروں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا گيا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬