‫‫کیٹیگری‬ :
26 April 2017 - 17:37
News ID: 427745
فونت
حجت‌ الاسلام و المسلمین رئیسی:
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدارتی انتخابات کے امیدوار نے کہا: ملک میں کثیر ذخائر و سرمایہ اور مستعد جوان ہونے کے باوجود ہمارا اسلامی ملک و معاشرہ مشکلات سے روبرو ہے ۔
حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام رضا(ع) کے متولی اور اسلامی جمھوریہ ایران کے صدارتی انتخابات کے امیدوار حجت الاسلام والمسلمین سید ابراهیم رییسی نے آج بیرجند کی عوام سے مصلی ابوالفضلی بیرجند میں خطاب کرتے ہوئے کہا : نظام اسلامی وہ نظام ہے جس میں انسان کی شگوفائی اور بالندگی کے زمینہ فراہم ہے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حکومت کو تمام شھریوں کی کرامت و بزرگی کے لئے قدم اٹھانا چاہئے کہا: انسانوں کی کرامت اور بزرگی اس میں ہے کہ اس کی فکر و نظر اور اس کا اخلاق اسے مکمل انسان بنانے میں میں مددگار ہو ۔

حرم امام رضا(ع) کے متولی نے مزید کہا: ہمارے معاشرے کے بہت سارے افراد اقتصادی مشکلات سے روبرو ہیں کہ ان کی مشکلات کے حل کے لئے مناسب پروگرام بنایا جانا ضروری ہے تاکہ باپ اپنے بچوں کے سامنے شرمندہ نہ ہو ۔

حجت الاسلام والمسلمین رییسی نے واضح طور سے کہا: ملک کے بہت سارے کارخانے اور فیکٹریاں یا بند ہوچکی ہیں یا بند کے ہونے کے قریب ہیں نیز وافر مقدار میں جوان بیکاری سے روبرو ہیں ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ملک میں کثیر ذخائر و سرمایہ اور مستعد جوان ہونے کے باوجود ہمارا ملک اور اسلامی معاشرہ مشکلات سے روبرو ہے ، گھر خریدنے کا خواہاں جوان گھر نہیں خرید پاتا کہا: موجود حالات میں بدلاو لایا جاسکتا ہے ، بغیر کسی دشواری کے عوام کو دی جانی والی سبسڈی کی مقدار بڑھائی جاسکتی ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۰۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬