‫‫کیٹیگری‬ :
28 April 2017 - 15:51
News ID: 427779
فونت
حجت الاسلام حسن روحانی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایرانی سکیورٹی فورسز کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے پاکستان سے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے ۔
نواز شریف اور حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام حسن روحانی نے پاکستان کے  وزیراعظم محمد نواز شریف کے نام ایک پیغام میں دہشتگردوں کی جانب سے ایرانی سکیورٹی فورسز پر حملے کے لئے پاکستانی سرزمین کے غلط استعمال پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے تعاون کریں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق انہوں نے ہمسایہ اور دوست ملک پاكستان سے کہا ہے كہ اس واقعے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف جنہوں نے ایران کی سکیورٹی فورسز پر حملے كئے ان کی شناسائی، گرفتاری  اور ان کے خلاف سخت ایكشن لی جائے۔

حسن روحانی نے پاکستان وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاک و ایران برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مضبوط کرنے کے تناظر میں میرجاوہ حملے میں ملوث عناصر کی شناخت اور ان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے خصوصی احکامات دیں۔

انہوں نے دہشتگردوں کی جانب سے پاکستانی سرزمین کا مسلسل غلط استعمال کرنے اور مشترکہ سرحد پر ایرانی اہلکاروں پر حملوں پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا : ایران ہمیشہ سے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور مضبوط سلامتی کے قیام کا خواہاں ہے اس برادر ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کی توسیع کو اپنی ترجیح سمجھتا ہے۔

انہوں نے بیان کیا : اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین کو ہرگز کسی ہمسایہ ملک بشمول پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کیا جاتا مگر بدقسمتی سے شرپسند عناصر کے خلاف موثر اقدامات نہ ہونے سے ایرانی سرحدی اہلکاروں اور بے گناہ افراد پر حملوں کے واقعات ہوتے ہیں۔

ایرانی صدر نے تاکید کی : آج پراکسی وار میں ملوث بعض ممالک کی وجہ سے عالم اسلام کی وحدت اور یکجہتی کو نقصان پہنچ رہا ہے اور ایسے ممالک دہشتگردی اور انتہاپسندی کی پشت پناہی کرکے خطے میں امن، خوشحالی اور ترقی کی جگہ پر تشدد، غربت اور عدم استحکام کو ہوا دے رہے ہیں۔

انہوں نے بیان کیا : ہمیں توقع ہے کہ حکومت پاکستان دوطرفہ قریبی تعلقات کے پیش نظر دہشتگردی کے واقعے میں ملوث عناصر کی شناخت کرتے ہوئے ان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں تعاون کرے گی۔

ایران کے صدر نے سرحدی علاقے میرجاوہ میں دہشت گردوں کے حملے میں بارڈر گارڈز کی شہادت پر شہدا كے لواحقین كے ساتھ ہمدردی كا اظہارکرتے ہوئے دفترخارجہ اور اعلی قومی سلامتی کونسل کے حکام سے کہا ہے کہ اس واقعے کے تہ تک جائیں تاکہ مستقبل میں اس قسم کا سفاكانہ واقعہ رونما نہ ہو۔

واضح رہے كہ بدھ كی رات ایران كے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے علاقے میر جاوہ میں ایران  اور پاکستان کی مشتركہ سرحد كے قریب دہشت گردوں کے حملے میں ایران کی سکیورٹی فورسز کے 10 جوان شہید ہوگئے۔

زاہدان كے پبلک پراسیكیوٹر علک موحدک راد نے ایران کی سکیورٹی فورسز كی شہادت كی تصدیق كرتے ہوئے کہا : دہشتگرد فائرنگ كے بعد رات كے اندھیرے کا فائدہ اٹھا كر پاكستانی حدود میں فرار کرگئے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۵۵۳/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬