30 April 2017 - 12:10
News ID: 427818
فونت
ہزاروں محنت کش پاکستانی شہریوں کو اپنی تنخواہیں مانگنے پر سعودی عرب کے حکام نے جیلوں میں بند کر دیا ۔
محنت کش پاکستانی سعودی جیل میں

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ كے مطابق سو سے نھی زیادہ پاکستانی محنت کشوں نے حکومت اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے جیلوں میں بند پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لئے اقدامات کرے۔

پاکستانی محنت کشوں نے سعودی عرب سے لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر بتایا کہ اس وقت ہزاروں پاکستانی شہری سعودی جیلوں میں غیرقانونی طور پر قید ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق پاکستانی محنت کشوں کا کہنا تھا کہ انھیں اپنی تنخواہیں مانگنے پر جیلوں میں بند کر دیا جاتا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ ہزاروں پاکستانی محنت کش، تنخواہیں نہ ملنے کے باعث سعودی عرب ترک کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں پچیس لاکھ پاکستانی شہری زندگی بسر کرتے ہیں۔ بعض باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں ساڑھے چھے ہزار پاکستانیوں کو کئی مہینوں سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬