30 April 2017 - 15:23
News ID: 427823
فونت
ہندوستان کے نائب صدر :
ہندوستان کے نائب صدر نے کہا ہے کہ دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے عالمی سطح پر کوشش کنے کی ضرورت ہے۔
 محمد حامد انصاری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے نائب صدر محمد حامد انصاری نے آرمینیا اور پولینڈ کے پانچ روزہ دورے کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے دہشت گردی کو ایک عالمگیر وبا سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ایک طرف جہاں ہرمعاشرہ اور تقریباً ہر ملک متاثرہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : وہیں اس سے زیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ اس کے سد باب کے لئے جس بین اقوامی کنونشن کی ضرورت ہے اس کی تکمیل کی راہ میں اب بھی رکاوٹیں حائل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بین اقوامی دہشت گردی کے انسداد کے لئے ایک عالمگیر کوشش کی ضرورت کو سب سے پہلے ہندوستان نے اجاگر کیا تھا اوراقوام متحدہ میں ہندوستان کی طرف سے ایک جامع پروگرام کی تجویز پیش کی گئی تھی جس کی تائید کا دائرہ مرحلہ وار وسیع ضرور ہوا لیکن روز اول سے دہشت گردی کی تعریف پر اختلاف اس راہ میں رکاوٹ کا باعث رہا۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬