30 April 2017 - 17:10
News ID: 427826
فونت
امریکی صدر ٹرمپ کے اقتدار کے ۱۰۰ دن پورے ہونے پر وائٹ ہاوس کے سامنے ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے اقتدار کے 100 دن پورے ہونے پر وائٹ ہاوس کے سامنے ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس پر مظاہرے میں زیادہ تر ماحولیات کے تحفظ سے متعلق گروپ شامل تھے جبکہ کئی تاجر تنظیموں ، جنگ مخالف گروپوں اور اقلیتوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے بھی احتجاج میں حصہ لیا۔

مظاہرین نے کیپیٹل ہل سے وہائٹ ہاؤس تک مارچ اور مظاہر ہ کیا ۔ صدر ٹرمپ نے ماحولیات کی تبدیلی کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے صدر اوبامہ کے دور میں تحفظ ماحولیات کے لیے شروع کیے جانے والے تمام اقدامات کو روکنے کا اعلان کیا تھا۔

مظاہرین نے ٹرمپ انتظامیہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کوماحول اور آب و ہوا کی تبدیلی سے منسلک مسائل کی ذرا بھی پروا نہیں ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬