28 June 2012 - 13:21
News ID: 4283
فونت
رھبرمعظم انقلاب اسلامي:
رسا نيوزايجنسي – رھبر معظم انقلاب اسلامي نے عدليہ کے سربراہ اور اعلي حکام سے ملاقات ميں تينوں شعبوں کے باہمي تعاون پر تاکيد کي ?
رھبرمعظم انقلاب اسلامي

رسا نيوزايجنسي کي رھبرمعظم انقلاب اسلامي کي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، قائد انقلاب اسلامي حضرت ايت اللہ خامنہ اي نے کل صبح ايراني عدليہ کے سربراہ اور اعلي حکام سے ملاقات کي ?

آيت اللہ سيد علي خامنہ اي نے معاشرے ميں عدل و انصاف کے قيام کے لئے عدليہ کي پيشرفت کو اہم ترين ہدف قرار ديا اور اس ہدف کے حصول کے تناظر ميں بعض اہم نکات کا ذکر کرتے ہوئے تمام شعبوں بالخصوص عدليہ، مقننہ اور مجريہ کے باہمي تعاون کو موجودہ حالات ميں لازمي اور واجب قرار ديا?

آپ نے فرمايا : حکومت، پارليمنٹ اور عدليہ تينوں، اسلام، ملت ايران اور ملکي خود مختاري و تشخص کے دفاع کے محاذ ميں ايک ساتھ کھڑے ہيں اور استکباري طاقتوں کي سازشوں کا مقابلہ کر رہے ہيں لہذا انہيں چاہئے کہ فروعي اور اختلافي مسائل سے چشم پوشي کرتے ہوئے ايک دوسرے کي مدد کريں?

مقدس شہر مشہد ميں فرزند رسول حضرت امام علي ابن موسي الرضا عليہ السلام کے روضہ اقدس کے ايک ہال ميں عدليہ کے سربراہ، اعلي عہديداروں اور محترم جج حضرات سے ملاقات ميں قائد انقلاب اسلامي نے اسلامي تعليمات کے تناظر ميں عدالتي انصاف قائم کرنے کے لئے عدليہ کے معيار کے ارتقاء کو گوناگوں مشکلات و مسائل کا حل قرار ديا اور فرمايا : ملک ميں موجود صلاحيتوں کے پيش نظر جدت عملي اور صلاحيتوں کو بروئے کار لانے کے سلسلے ميں پيش قدمي کے ذريعے عدليہ کے ارتقاء کے ہدف کو حاصل کيا جا سکتا ہے?

عدليہ کے سربراہ آيت اللہ شہيد بہشتي اور اسلامي انقلاب کے ديگر بہتر وفادار خدمت گزاروں کي اٹھائيس جون سنہ انيس سو اکاسي عيسوي کو دہشت گردانہ حملے ميں شہادت کي برسي کي مناسبت سے عدليہ کے حکام سے ہونے والي اس ملاقات ميں قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا : عدليہ کے معيار کے ارتقاء کے لئے جامع، کامل اور ہمہ جہتي منصوبہ انتہائي باريک بيني کے ساتھ تيار کرنے کي ضرورت ہے اور يہ عدليہ کے ارتقاء کے سلسلے ميں انتہائي بنيادي حيثيت کا حامل عمل ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا : جامع منصوبہ تيار کرنا بہت اہم کام ہے تاہم اس سے بھي زيادہ اہم اس منصوبہ پر عمل آوري اور اس کے اجراء کے لئے تيز رفتار اقدامات ہيں?
آپ نے فرمايا : تيز رفتار اقدامات سے مراد عجلت پسندي کے ساتھ کوئي کام انجام دينا نہيں ہے، بلکہ اس سے مراد يہ ہے کہ کام پورے تحمل اور توجہ کے ساتھ انجام ديا جائے تاہم اس ميں التواء و تاخير سے اجتناب کيا جائے?

قائد انقلاب اسلامي نے فيصلوں کي درستگي کو عدليہ کے معيار کے ارتقاء کي پيشگي شرط قرار ديا اور فرمايا : عدالتي فيصلے اتنے درست اور محکم ہوں کہ اگر قانوني اور فقہي امور کے ماہرين کے سامنے انہيں جائزے کے لئے پيش کيا جائے تو حکم صادر کرنے والے جج کو اس کي بابت ذرہ برابر بھي تشويش لاحق نہ ہو?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ عدالتي فيصلوں کي درستگي کو يقيني بنانے کا ارادہ عدليہ کي سطح پر عام ہونا چاہئے کيونکہ نچلي عدالتوں کے فيصلوں کا اعلي عدالتوں ميں بار بار تبديل ہونا ان فيصلوں کے مغز و پيرائے کي خامي کي علامت ہے? قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ جيل کي سزا کو کم سے کم کيا جانا چاہئے کيونکہ جيل ايک ناپسنديدہ شئے ہے جس سے قيديوں، ان کے اہل خانہ اور ان کے کام کي جگہ پر منفي اثرات مرتب ہوتے ہيں?

قائد انقلاب اسلامي نے لوگوں کي عزت و آبرو کي حفاظت کو اہم اور ضروري قرار ديتے ہوئے فرمايا : اس مشکل کا بڑا حصہ اخبارات اور ويب سائٹوں کي جانب سے کئے جانے والے پروپيگنڈوں سے متعلق ہے تاہم عدليہ کے لئے ضروري ہے کہ اس پروپيگنڈے اور ماحول سازي سے ذرہ برابر بھي متاثر نہ ہو?

آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے اپنے خطاب ميں تينوں شعبوں کے باہمي تعاون کو وطن عزيز کي موجودہ اہم ترين احتياج سے تعبير کيا اور فرمايا کہ اس وقت دنيا کي استبدادي طاقتيں اسلامي جمہوري نطام اور اس کي عظيم پيش قدمي کے عمل کو جو پورے عالم اسلام کے لئے نمونہ عمل بن گيا ہے، مسخ کرنے لئے کوشاں ہيں?

قائد انقلاب اسلامي نے عالم اسلامي ميں پھيلي بيداري کي لہر اور اسلامي امنگوں کي جانب عوام الناس کي روز افزوں رغبت کو اسلامي جمہوريہ ايران کي تحريک کا وسعت پذير نتيجہ قرار ديا اور فرمايا کہ اسلامي نظام کي ہر علمي پيشرفت اور کاميابي، عوام کے عظيم اجتماعي اقدامات جيسے پرجوش انتخابات، اسي طرح استکبار کے مقابل اسلامي جمہوريہ کي پائيداري و استقامت يہ سب قوموں کے لئے اسلام کے پرچم تلے خود مختاري کے حصول کي ترغيب دلانے والے اقدامات ہيں، يہي وجہ ہے کہ استعماري طاقتيں ايراني قوم کے خلاف اپني تمام تر توانائياں صرف کر رہي ہيں کہ کسي صورت سے يہ محوري عنصر اپني رونق کھو دے?

قائد انقلاب اسلامي نے اسلامي جمہوريہ ايران کے خلاف مختلف معاملات بالخصوص انساني حقوق اور جوہري مسائل ميں جاري زہريلے پروپيگنڈے کو اسي نقطہ نگاہ سے ديکھنے کي ہدايت کي اور فرمايا کہ يہ استبدادي طاقتيں جو دروغگوئي سے کام ليکر خود کو عالمي برادري کہتي ہيں اسلامي جمہوري نظام کو عوامي حمايت و مقبوليت سے محروم کر دينے کے لئے کوشاں ہيں?

اس سازش کي تشريح کرتے ہوئے قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ استکباري طاقتوں کي پابنديوں کا اصلي نشانہ عوام الناس ہيں اور وہ چاہتي ہيں کہ شديد دباؤ سے دوچار ہوکر عوام کا پيمانہ صبر لبريز ہو جائے اور وہ اسلامي نظام سے کنارہ کشي کر ليں ليکن بفضل پروردگار ان کي يہ سازش بھي ناکام رہے گي کيونکہ يہ طاقتيں ہمارے عوام اور حکام کو ہنوز نہيں پہچان سکي ہيں?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ دشمن کے اس فريب سے عوام بخوبي واقف ہيں يہي وجہ ہے کہ مختلف ميدانوں ميں وہ جوش و جذبے کے ساتھ سرگرم عمل ہيں اور حکام بھي واقعي بڑي محنت اور جفا کشي کر رہے ہيں?

قائد انقلاب اسلامي نے اسلامي جمہوريہ کے محاصرے کے لئے امريکيوں کي جانب سے جاري ہمہ جہتي کوششوں کا حوالہ ديا اور فرمايا کہ آج وہ خود کٹھن حالات اور لا ينحل اقتصادي مشکلات کے حصار ميں پھنس گئے ہيں جبکہ ايران لطف خداوندي سے اپني ضرورت کے تمام وسائل سے بہرہ مند ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے اسلامي جمہوريہ ايران کي خوبيوں کو گنواتے ہوئے وسيع داخلي وسائل و ثروت، بہترين عوام، ماہر افرادي قوت اور غير ملکي قرضوں سے نجات کا ذکر کيا اور فرمايا : اس وقت دشمن اپني پوري طاقت استعمال کر رہا ہے کہ کسي صورت سے ايران کي ان خصوصيات کو ختم کر دے ليکن دوسري جانب ملک کے حکام پوري جانفشاني کے ساتھ دشمن کي اس سازش کو ناکام بنانے ميں مصروف ہيں?

آپ نے فرمايا : ان حالات ميں تمام اداروں خاص طور پر مجريہ، مقننہ اور عدليہ کا باہمي تعاون ايک حتمي فريضہ ہے? آپ نے فرمايا کہ ان تينوں شعبوں اور ديگر اداروں کي ايک دوسرے سے کسي بھي طرح کي لا تعلقي وطن عزيز کے نقصان ميں ہے بنابريں سب کو چاہئے کہ آپس ميں متحد رہيں اور امداد باہمي کے سلسلے کو فروغ ديں?

قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے فرمايا کہ پارليمنٹ، حکومت اور عدليہ در حقيقت اسلام، عظيم ملت ايران اور ملکي خود مختاري و تشخص کي حفاظت کے تعلق سے ايک ہي محاذ کے سپاہي ہيں لہذا ايک دوسرے کي مدد کے جذبے کو بنياد قرار دينا چاہئے اور ايک دوسرے کي کارکردگي پر اعتراض اور اشکال سے پرہيز کرنا چاہئے?

آپ نے فرمايا : اگر ايک ادارہ دوسرے کي سرگرميوں ميں بار بار مداخلت کرے گا تو اس سے مشکل حل نہيں ہوگي لہذا تينوں شعبوں کو چاہئے کہ اپنے اپنے فريضے پر بنحو احسن عمل کريں اور ديگر شعبوں کے ساتھ تعاون کو اپنا نصب العين بنائيں? قائد انقلاب اسلامي نے اللہ تعالي کے اس حتمي وعدے کا بھي ذکر کيا کہ وہ مشقت کرنے والوں کي مدد کرے گا?
قائد انقلاب اسلامي نے اپنے خطاب ميں عدليہ کے سربراہ، اعلي حکام اور جج صاحبان کي خدمات کي قدرداني بھي کي?

اس ملاقات کي شروعات ميں عدليہ کے سربراہ جناب آيت اللہ آملي لاري جاني نے عدليہ کي تين سالہ کارکردگي کي رپورٹ پيش کي جس ميں انہوں نے عدليہ کو طاقتور بنانے اور عوام الناس کا اعتماد حاصل کرنے جيسے دو اہم نکات کا ذکر کيا جس پر قائد انقلاب اسلامي کي خاص تاکيد ہوتي ہے اور ان اہداف کے حصول کے لئے انجام دي جانے والي کوششوں پر روشني ڈالي?


تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬