‫‫کیٹیگری‬ :
01 June 2017 - 18:58
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 428349
فونت
بحرین کے بزرگ عالم دین نے بحرین کے شیعہ رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کا محاصرہ ہونے کے باوجود ان کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی ۔
شیخ عیسی قاسم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے تین بزرگ عالم دین بحرین کے شیعہ رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کا محاصرہ ہونے کے باوجود گذشتہ روز ان کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی ۔

آیات سید عبدالله الغریفی، شیخ محمد صنقور و شیخ محمد صالح الربیعی نے الدراز علاقے میں شیخ عیسی قاسم کے گھر حاضر ہوئے تا کہ یہ لوگ پہلے افراد ہوں جو بحرینی شیعہ رہنما کے گھر کو گذشتہ ہفتہ سے آل خلیفہ ظالم حکومت کے محاصرے میں تھا اسے توڑیں ۔

یہ بزرگ عالم دین نے شیخ عیسی قاسم کی جسمانی حالات سے با خبر ہوئے اور اس ملاقات کے بعد اعلان کیا ہے کہ ان کی جسمانی حالات اب بہتر ہے اب ان کی طبیعت کے سلسلہ میں تشویش کم ہے ۔

بحرین کے بزرگ علماء کے درمیان آدھے گھنٹے تک ملاقات و گفت و گو ہوئی کہ اس ملاقات کے لئے حکومت سے کسی طرح کی اجازت نہیں لی گئی تھی ۔

قابل ذکر ہے کہ آل خلیفہ کی سیکورٹی فورس نے گذشتہ ہفتہ سہ شنبہ سے الدراز علاقے میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کیا اور بحرین کے شیعہ رہنما کے دفاع میں کی جانے والی دھرنے کو کچلنے کی کوشش کی ۔

اس وحشیانہ حملہ میں بحرین کے پانچ جوان شہادت کے منزل پر فائز ہوئے اور بہت سارے لوگ اس حادثہ میں زخمی ہوئے ۔

سیکورٹی فورس آل خلیفہ حکومت کے وزیر داخلہ کے حکم پر آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کو محاصرہ کر کے ان کو گھر میں نظر بند کر رکھا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۱۳/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬