‫‫کیٹیگری‬ :
03 June 2017 - 16:44
News ID: 428365
فونت
حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ ہم نے وقار اور عزت کا اصل مطلب حضرت امام خمینی (رح) سے سیکھا ہے۔
شیخ نعیم قاسم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے گزشتہ روز لبنان کے دارالحکومت بیروت میں قائم ایرانی سفارتخانے کی جانب سے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی 28ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ ایک تعزیتی اجلاس میں دنیا میں مزاحمتی عمل سے منسلک حضرت امام خمینی (رح) کے افکار اور تعلیمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وقار اور عزت کا اصل مطلب بانی انقلاب  اسلامی سے سیکھا ہے.

انہوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رح) نے ایران میں انقلاب کے ذریعے ایک ایسے مضبوط اسلامی جمہوری نظام کی سنگ بنیاد رکھی جس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی اور اس کے ذریعے سے مزاحمتی عمل کو طاقت ملی.

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رح) کی نظر میں مسئلہ فلسطین کو اہم ترجیح حاصل تھی اور انہوں نے فلسطین کو عرب حکمرانوں کے انحصار سے ختم کرکے اس مسئلے کو ایک عالمی اور دنیائے اسلام کے اہم مسئلے کے طور پرپیش کیا.

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ آج مزاحمتی عمل میں شریک تمام مجاہدین اور افراد کے طرز و فکر میں امام خمینی (رح) کی تعلیمات اور ان کی شیوہ حیات بسی ہوئی ہے، مزاحمتی فرنٹ کے مجاہد امام (رح) کے افکار کو مشعل راہ قرار دیتے ہوئے اسلام کے دشمنوں بالخصوص ناجائز صہیونی ریاست کے خلاف مقابلہ کرتے ہیں.

انہوں نے بحرین میں ہونے والی تبدیلیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم بحرینی قوم اور بہادر عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے جابر حکمران اور سامراجی عناصر کے خلاف سر نہیں جھکایا ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬