04 June 2017 - 12:49
News ID: 428379
فونت
برطانیہ میں ممکنہ دہشتگردی کے ۵ واقعات میں ۷ افراد ہلاک جبکہ ۲۰ زخمی ہوگئے۔
دہشت گردی کا خطرات

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی میڈیا نے خبر دی ہے کہ پہلے واقعے میں لندن برج پر تیز رفتار گاڑی نے راہ گیر کچل دیئے جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوئے تاہم واقعے کے بعد لندن برج کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا اور برج کے قریب ریلوے اسٹیشن کو بھی بند کردیا گیا۔

برطانوی پولیس کے مطابق گاڑی سے 3 افراد نے اتر کر لوگوں پر فائرنگ کی اور چاقوؤں سے حملہ کیا جس سے خوفزدہ ہو کر وہاں موجود کئی افراد نے دریا میں چھلانگ لگا دی۔

دوسری جانب بارو مارکیٹ اور ووکس ہال میں فائرنگ اور چاقو سے حملوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق بارو مارکیٹ اور ووکس ہال میں 2 حملہ آور مارے گئے جبکہ حملوں میں ملوث ایک شخص کو ووکس ہال سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں لندن میں تشدد کے واقعات کے بعد برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے سیکورٹی اجلاس طلب کرلیا، انہوں نے کہا کہ لندن واقعات کو ممکنہ دہشتگردی کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬