‫‫کیٹیگری‬ :
04 June 2017 - 12:55
News ID: 428380
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا : آج اگر ایران عالم اسلام کی رہبری کر تے ہوئے امریکہ و اسرائیل کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر رہا ہے تو امام خمینی کی انقلابی تحریک کا ثمرہ ہے ۔
امام خمینی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے بانی انقلاب اسلامی رہبر کبیر ، بت شکن زمان حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید روح اللہ خمینی  رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی اٹھائیسویں برسی کے موقع پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ آج عالم بشریت کے تمام مظلوموں اور محروموں کی یتیمی کا دن ہے۔

انہوں نے بیان کیا : آج خدا نے ہم سے وہ نعمت عظمیٰ واپس لی جوکہ عالم اسلام میں  چودہ سو سالوں میں آئمہ معصومین ؑ کے بعد سب سے زیادہ بااثر اور محترم شخصیت تھی، جس نے عصر کے فرعون کو نا فقط رسوا کیا بلکہ اس کے تخت شاہی کو پیروں تلے روند ڈالا،ظلم واستبداد کے خلاف ایسا قیام کیا جو تاقیامت مستضعفین کیلئے مشعل راہ قرار پایا،  امام خمینی کو ایران تک محدود رکھنا دشمن کی بلخصوص امریکہ کی سازش ہے ، امام خمینی رہبر مسلمین جہاں تھے جس نے دنیا میں ہر مظلوم اور محروم تحریکوں کو طاقت بخشی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  امام خمینی کا قیام دراصل اسلام کی بالادستی کے لیے تھا اور آج اگر ایران عالم اسلام کی رہبری کر تے ہوئے امریکہ و اسرائیل کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر رہا ہے تو امام خمینی کی انقلابی تحریک کا ثمرہ ہے، امام خمینی کا پیروکار چاہے جس ملک میں ہو وہ وفادار ہوگا اور امریکہ و اسرائیل جو کہ اسلام کے دشمن ہے ان کا دشمن ہوگا۔ امریکہ و اسرائیل سے مربوط طاقتیں دراصل اسلام کے چہرے پر بد نماداغ کی مانند ہیں ، امام خمینی کے افکار و نظریات پر عمل کر کے پاکستان کو  امریکہ کے ناپاک وجود سے بچایا جاسکتا ہے اور ہم پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنا سکتے ہیں، امام خمینی تمام مظلوموں اور پسے ہوئے طبقوں کے رہنماء تھے اور انہوں نے ظلم کے مقابلے میں ڈٹ جانے کا درس دیا ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬