05 June 2017 - 16:51
News ID: 428398
فونت
عبدالملک الحوثی:
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ، یمن کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے اور سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے امریکی حمایت سے ہی یمن پر حملہ کیا ہے۔
عبد الملک الحوثی

رسا نیوز ایجنسی کی المسیرہ ٹی وی سے رپورٹ کے مطابق، یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کل اتوار کی رات صنعا میں ایک بیان میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جارح ملکوں نے یمن کے تمام صوبوں میں وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا ہے، تمام یمنی گروہوں کی جانب سے ان جارح ملکوں کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

انھوں نے دشمنوں کے مقابلے میں تمام یمنی گروہوں میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جارح ممالک، یمن میں اپنے پیدا کردہ مسائل سے غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم وہ اپنے مقصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

عبدالملک الحوثی نے یمن سے تمام غاصب فوجیوں کے انخلا کی ضرورت پر تاکید کی اور کہا کہ یمن میں موجود بیرونی آلہ کاروں کا مستقبل میں ملک میں کوئی مقام نہیں ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ یمن کو جارحیت کا نشانہ بنانے میں سعودی عرب اور اسرائیل کے مشترکہ مفادات ہیں اور قابل افسوس بات یہ ہے کہ اقوام متحدہ جیسا عالمی ادارہ بھی، جارح ملکوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬