07 June 2017 - 10:45
News ID: 428425
فونت
ایرانی پارلیمنٹ اور حضرت امام خمینی رہ کے مزار کے باہر مسلح افراد کی فائرنگ سے متعدد افراد شھید اور زخمی ہوگئے ہیں ۔
بریکنگ نیوز

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ اور  حضرت امام خمینی رہ کے مزار کے  باہر مسلح افراد کی فائرنگ سے  متعدد افراد شھید اور زخمی ہوگئے ہیں ۔

ایرانی پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار کے مغربی صحن میں خودکش بمبار نے دھماکہ سے خود کو اڑا دیا ہے ۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق  پارلیمنٹ کے اندر فائرنگ میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعا ت ہیں۔

سکیورٹی حکام اور حملہ آوروں میں فائرنگ کاتبادلہ جاری ہے جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات بھی آئی ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬