‫‫کیٹیگری‬ :
07 June 2017 - 23:35
News ID: 428436
فونت
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے صادر کردہ بیانیہ میں آج صبح مرقد امام خمینی رہ اور پارلیمںٹ پر ہونے والے دھشت گردانہ حملے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا: کسی بھی ناحق اور پاک خون کا بدلا لئے بغیر نہیں بیٹھیں گے اور قوم و ملت کی جان کی حفاظت میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کریں گے ۔
سپاہ پاسداران اسلامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج ۷ جون بدھ کی صبح مرقد امام خمینی رہ اور پارلیمںٹ پر ہونے والے دھشت گردانہ حملے پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنا عکس العمل ظاھر کرتے ہوئے بیانیہ صادر کیا اور اس سانحہ کی تفصیل پیش کی ۔

اس بیانیہ کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے :

بسم الله الرحمن الرحیم

ایران کی شریف اور دلاور قوم

جیسا کہ آپ سبھی با خبر ہیں کہ آج صبح 10:15 پر تین دھشت گردوں نے پارلیمںٹ کے اس حصے پر حملہ کیا جہاں عوام اپنی مشکلات کے حل کے لئے اپنی صوبائی ممبرس سے مراجعہ کیا کرتے تھے ، دھشت گرد گیٹ پر موجود گارڈ کو شھید کرنے کے بعد عوامی مراجعات کے کوریڈور میں گھس گئے ، لوگ اپنے پارلیمنٹ ممبرس سے ملاقات کے منتظر تھے مگر افسوس ان روزہ داروں کو گولیوں سے بھون دیا گیا کہ اس دھشت گردانہ حملے میں متعدد شھری شھید اور زخمی ہوگئے ۔

دھشت گرد پارلیمنٹ میں گھسنے کی کوشش میں تھے مگر مخصوص حفاظتی دستوں اور انٹی ٹیروریزم بیٹالین نے انہیں ایک منزل پر چھپنے پر مجبور کردیا جہاں انہوں نے بعض ملازمین کو شھید اور زخمی کردیا اور بے گناہوں کو اپنی ڈھال کے طور پر یرغمال بنالیا ۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے مخصوص دستوں کے برجا عکس العمل اور ان کی جوابی کاروائی نیز پولیس اور مسلح فورس کے بر وقت اقدام کے نتیجے میں ایک گھںٹے کے اندر دھشت گردوں کو ڈھوںڈ نکالا گیا اور انہیں مار گرا گیا ۔

یہاں پر اس بات کی یادہانی ضروری ہے کہ اس مدت میں ایرانی پارلیمںٹ میں ہونے والے اجلاس میں کسی قسم کی روکاوٹ نہیں آئی اور تمام ممبرس نے پرسکون ماحول میں اپنے تمام مصوبات پر بحث جاری و ساری رکھی اور جلسے کے آخر میں دھشت گردانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے امریکا مردہ باد کا نارہ لگایا ۔

پارلیمںٹ پر حملے کے وقت دو دھشت گرد نے بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی(ره) کے حرم میں ایک کفش دار کو شھید کردیا مگر پولیس کی بروقت جوابی کاروائی کے نتیجے میں دونوں ہلاکت کی نذر کردئے گئے ۔

دنیا کے عوامی نظریات اور اراء خصوصا ملت ایران، امریکی صدر جمھوریہ ڈونلڈ ٹرامپ اور علاقے کی ایک منحرف اور دھشت گردوں کی مستقل حامی حکومت کے مشترکہ اجلاس کے ایک ھفتے بعد ہونے والے اس دھشت گردانہ اقدام کو معنی دار جانتی اور دھشت گرد گروہ داعش کی جانب سے اس حملے کو اپنے عھدے لئے جانے کو ان کی درندگی کی نشانی سمجھتی ہے ۔

سپاه پاسداران انقلاب اسلامی نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ کسی بھی ناحق اور پاک خون کا بدلا لئے بغیر نہیں بیٹھیں گے اور قوم و ملت کی جان کی حفاظت میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کریں گے ، آج جیسا کہ پولیس اور مسلح فورسز کے تعاون سے ان دھشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے اسی طرح آپ سب کو اطمینان دیتے ہیں کہ ملک کی حفاظت و امنیت اور اپنی قوم کی جان و مال و ناموس کی حفاظت میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہوگی ۔

سپاه پاسداران انقلاب اسلامی

۷ جون ۲۰۱۷ عیسوی مطابق ۱۷ خرداد ۱۳۹۶ شمسی ھجری

/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۶۰۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬