07 June 2017 - 23:45
News ID: 428439
فونت
حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی:
مذمتی بیان میں آئی ٹی پی کے سربراہ اور سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ مام اسلامی ممالک کو متحد ہو کر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ٹھوس لائحہ عمل تیار کرکے اس پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے تاکہ دہشتگردی کا مقابلہ کرتے ہوئے اسلام دشمن عناصر کے عزائم خاک میں ملائے جا سکیں اور امت مسلمہ کیخلاف سازشوں کا مقابلہ بھی صرف اتحاد سے ہی ممکن ہے۔
حجت الاسلام عارف حسین واحدی سید ساجد علی نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے ایرانی پارلیمینٹ اور امام خمینیؒ کے مزار پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دونوں واقعات کو اسلام دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔

مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات کا مقصد افراتفری اور امن وامان کو سبوتاژ کرنا مقصود ہے، لیکن انسانیت اور اسلام کے دشمن کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

حجت الاسلام والمسلمین نقوی کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی برسوں سے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلم ممالک بالخصوص پاکستان، عراق، ایران، افغانستان، شام یمن اور بحرین سمیت دیگر مسلم ممالک میں منظم دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے اور اسلام مخالف قوتیں مسلم ممالک کے مابین اختلافات کو ہوا دے کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں جسے اتحاد و وحدت کے ذریعے ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب  حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ تمام اسلامی ممالک کو متحد ہو کر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ٹھوس لائحہ عمل تیار کرکے اس پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے تاکہ دہشتگردی کا مقابلہ کرتے ہوئے اسلام دشمن عناصر کے عزائم خاک میں ملائے جا سکیں اور امت مسلمہ کیخلاف سازشوں کا مقابلہ بھی صرف اتحاد سے ہی ممکن ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬