10 June 2017 - 17:04
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 428480
فونت
محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے روسی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں قطر کے لئے ایران کے مخلصانہ تعاون اور قطر کے بحران کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی کوششوں پر ایرانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
محمد بن عبدالرحمان آل ثانی

 

رسا نیوز ایجنسی کی اسپوٹنک سے رپورٹ کے مطابق، قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے روسی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں قطر کے لئے ایران کے مخلصانہ تعاون اور قطر کے بحران کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی کوششوں پر ایرانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی  نے آج روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ملاقات میں قطر کے عوام کے لئے ایرانی امداد اور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران قطر اور دوسرے عرب ممالک کے درمیان جاری بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں مخلصانہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور ہم ایران کی ہمدردانہ اور مخلصانہ کوششوں پر ایرانی حکومت اور عوام کے شکر گذار ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت 4 عرب ممالک نے امریکہ کے اشارے پر قطر پر اپنی زمینی ، ہوائی اور آبی سرحدیں بند کر رکھی ہیں جبکہ ایران نے کہا ہے کہ قطر ایران کی تین بندرگاہوں سے استفادہ کرسکتا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬