‫‫کیٹیگری‬ :
12 June 2017 - 23:33
News ID: 428516
فونت
افشاں شفقت:
جشن ولادت باسعادت امام حسنؑ کی مناسبت سے منعقدہ تنظیمی نشست سے خطاب کرتے ہوئے اصغریہ آرگنائزیشن شعبہ خواتین کی مرکزی صدر نے کہا کہ مولا امام حسنؑ کی سیرت امن و بیداری کا درس دیتی ہے، آپؑ کے علم، حلم، جلالت اور کرامت میں عکس رسول اکرمؐ واضح طور پر نظر آتا ہے۔
حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام افشاں شفقت

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ افشاں شفقت نے کہا ہے کہ نواسہ رسول سیدنا امام حسن علیہ السلام کی ذاتِ اقدس امت مسلمہ کیلئے یکجہتی کا درس دیتی ہے، غرباء مساکین اور بھوکوں کو کھانا کھلانے والوں نے مدینہ منورہ میں سیدنا امام حسنؑ کے تاریخی دسترخوان کی مثال کو زندہ کرکے حبِ اہلبیتؑ کا ثبوت دیا ہے۔ حیدرآباد میں جشن ولادت باسعادت حضرت امام حسنؑ کی مناسبت سے منعقدہ تنظیمی نشست سے خطاب کرتے ہوئے افشاں شفقت نے کہا کہ مولا امام حسنؑ کی سیرت امن و بیداری کا درس دیتی ہے، امام حسنؑ جوانان جنت کے سردار ہیں، آپ کے علم، حلم، جلالت اور کرامت میں عکس رسول اکرمؐ واضح طور پر نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپؑ وارث علیؑ و نبیؐ ہونے کے ناطے مولا علیؑ کے بعد امامت کا درجہ رکھتے ہیں، آپ نے جس انداز میں ظاہری زندگی بسر فرمائی، امن و اخوت اور صلح و محبت کی لاثانی روایات قائم کیں، ان سے سیرت رسولؐ کی عکاسی ہوتی ہے۔ افشاں شفقت نے مزید کہا کہ حضرت امام حسنؑ فضائل و کمالات کی انتہائی اعلیٰ منزلوں پر فائز تھے، عفو و بخشش نیز غریبوں اور ناداروں کی مدد کرنا آپکی ایسی خصوصیات تھیں، جو زبان زد خاص و عام تھیں، آپؑ ناصرف غریبوں، مسکینوں، ناداروں اور حاجت مندوں کی حاجت روائی اور مدد فرماتے، بلکہ جو درد مند آپ سے آکر اپنی مشکلات و پریشانیاں بیان کرتا، آپؑ اس کی دلجوئی کرتے اور اس کے مسائل و مشکلات حل فرماتے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬