‫‫کیٹیگری‬ :
13 June 2017 - 19:03
News ID: 428528
فونت
حجت‌الاسلام‌والمسلمین رفیعی:
جامعہ المصطفی العالمیہ کے فیکیلٹی ممبر نے کہا : قرآن کریم کے نظر کے مطابق کمزور عقیدہ گناہ کے جواز کا پیش خیمہ ہوتا ہے جیسا کہ اس کی حقیقت دعاوں میں جیسے کہ دعای کمیل میں بیان ہوا ہے ۔
حجت‌الاسلام‌والمسلمین رفیعی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق جامعہ المصطفی العالمیہ کے فیکیلٹی ممبر حجت الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی نے ایران کے مقدس شہر قم کے آستانہ مقدس حضرت معصومہ قم (س) کے امام خمینی (ره) شبستان میں گناہ کا جواز پیش کرنے کے آثار کو بیان کرتے ہوئے کہا : گناہ کا جواز پیش کرنا گناہ کی قباحت کو ختم کرنا ہے ۔

جامعہ المصطفی العالمیہ کے فیکیلٹی ممبر نے شرع مقدس اسلام کے نظر میں گناہ کا جواز پیش کرنے کی علت بیان کرتے ہوئے کہا : قرآن کریم کے نظر کے مطابق کمزور عقیدہ گناہ کے جواز کا پیش خیمہ ہوتا ہے جیسا کہ اس کی حقیقت دعاوں میں جیسے کہ دعای کمیل میں بیان ہوا ہے ۔

انہوں نے اس اشارہ کے ساتھ کہ گناہ کا جواز پیش کرنے والے تین قسم کے لوگ ہیں بیان کیا : گناہ کا جواز پیش کرنے والے گروہ میں سب سے پہلے وہ لوگ ہیں کہ قرآن کریم کی رویے شناسی نے ان کے عمل کی تعریف و تشویق کی ہے کیونکہ یہ گروہ اپنے گناہ کا اعتراف کرتے ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم کے مشہور و معروف استاد نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے کہا : گناہ کا اعتراف کرنے والے حقیقت میں اپنے برے عمل سے با خبر ہیں اور اپنے عمل پر پشیمان ہیں ، دوسرے گروہ والے قساوت قلب کی وجہ سے گناہ کے جواز کو پیش کرتے ہیں کیونکہ یہ گروہ گناہ میں مبتلی ہونے پر اس کے گناہ ہونے کا انکار کرتے ہیں ۔

حجت‌الاسلام‌ والمسلمین رفیعی گناہ کا جواز پیش کرنے والے تیسرے گروہ کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا : اصل گناہ کا جواز پیش کرنے والے تیسرے گروہ وہ لوگ ہیں کہ نہ صرف گناہ کرنے پر پشیمان ہیں بلکہ گناہ کو کسی وجہ سے صحیح کے عنوان سے بیان کرتے ہیں ؛ اس بنا پر شرح مقدس اسلام نے ان گروہ کے خلاف سختی سے محاذ آرائی کی ہے اور سورہ مبارکہ احزاب کی آیت ۱۲ سے ۱۵ تک ان گنہگاروں کی شخصیت کے مختلف زاویہ کو بیان کیا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۰۳/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬