‫‫کیٹیگری‬ :
14 June 2017 - 16:54
News ID: 428537
فونت
حسن روحانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو انقلاب اسلامی کے آغاز سے ہی دہشت گردی کا سامنا رہا ہے اور ایران گذشتہ ۳۸ سال سے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کررہا ہے۔
حجت الاسلام حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ایران کو انقلاب اسلامی کے آغاز سے ہی دہشت گردی کا سامنا رہا ہے اور ایران گذشتہ 38 سال سے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کررہا ہے۔

صدر حسن روحانی  اور انقلاب اسلامی کی ثقافتی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ ایران نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں بیشمار شہید پیش کئے ہیں اور بظاہر انسانی حقوق کے مدعی ممالک آج بھی ان دہشت گردوں کو پناہ دیئے ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکہ اور مغربی ممالک کا اتحاد محض ایک دھوکہ ہے امریکہ وہابی دہشت گردوں کو پیشرفتہ ہتھیار فراہم کررہا ہے امریکہ خطے میں دہشت گردوں کو بچانے اور انھیں باقی رکھنے کی سرتوڑ کوشش کررہا ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ  دنیا نے آج اپنی آنکھوں سے دیکھ  لیا ہے کہ دہشت گردوں کے حامی ممالک اب ایکدوسرے پر دہشت گردی کے الزامات عائد کررہے ہیں۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کے سکیورٹی دستوں نے دہشت گردی کے کئی واقعات کو وقت سے پہلے ہی ناکام بنادیا اور دہشت گردوں کی کئی ٹیموں کو ختم یا وقت سے پہلے ہی گرفتار کرلیا۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی ایران میں کوئی جگہ نہیں اور دہشت گردوں کا عنقریب خاتمہ ہوجائے گا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬