15 June 2017 - 11:06
News ID: 428552
فونت
پاکستان کے شہر کراچی کی سینٹرل جیل سے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے دوخطرناک دہشت گردفرار ہوگئے ہیں۔
کراچی جیل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کی سینٹرل جیل سے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے دوخطرناک دہشت گردفرار ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق  سینئرپولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی یقین دہانی پر کہا کہ پولیس کو ڈی آئی جی جیل اشرف علی نظامی کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے کہ جیل سے دو زیرتفتیش قیدی فرار ہوگئے ہیں۔

ڈی آئی جی جیل کی جانب سے فرار ہونے والے زیرتفتیش قیدیوں اور غفلت برتنے پر جیل کے کئی عہدیداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کو کہا گیا۔

ڈی آئی جی کے خط میں قیدیوں کے فرار ہونے کی اصل تاریخ نہیں بتائی گئی ہے۔ ڈی آئی جی جیل کے مطابق 'سینٹرل جیل کراچی کےجوڈیشل کمپلیکس' سے فرار ہونے والے قیدیوں کے نام شیخ محمد ممتاز عرف فرعون عرف شیرخان عرف شہزاد عرف راہی اور محمد احمد خان عرف منا ہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ دو زیرتفتیش قیدی غائب ہوئے ہیں اور اطلاعات ہیں کہ دونوں جوڈیشل کمپلیکس سے فرار ہوگئے ہیں۔

واضح  رہے کہ اکتوبر 2014 میں رینجرز کےآپریشن میں سینٹرل جیل کراچی سے قیدیوں کو فرار کروانے کے لیے 45 کلومیٹر طویل زیرزمین سرنگ بنائے جانے کا انکشاف ہوا تھا جس کا مقصد100 خطرناک وہابی دہشت گردوں کو فرار کرانا تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬