16 June 2017 - 13:49
News ID: 428566
فونت
بہرام قاسمی :
ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا : دہشتگردوں نے ماہ رمضان المبارک کی حرمت کو نظرانداز کرتے ہوئے اسلام کے نام پر روزہ داروں اور نہتے مسلمانوں کا خون بہایا۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے افغان دارالحکومت کابل میں گزشتہ روز شیعہ مسجد پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے عقائد اور اخلاقیات کی حدوں کو پار کرتے ہوئے بدامنی کے پیھلاؤ اور نہتے عوام کے قتل عام کے خواہاں ہیں۔

'بہرام قاسمی' نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں کابل کی الزہرا (س) مسجد پر خودکش حملے کی نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور غم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کابل حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت بالخصوص افغان قوم اور حکومت کے ساتھ ہمدری اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

قاسمی نے مزید کہا کہ دہشتگردوں نے ماہ رمضان المبارک کی حرمت کو نظرانداز کرتے ہوئے اسلام کے نام پر روزہ داروں اور نہتے مسلمانوں کا خون بہایا۔

انہوں نے شام اور عراق میں داعش دہشتگردوں کی سنگین شکست کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ دہشتگرد اپنی شکست کا بدلہ دیگر علاقائی ممالک سے لینے پر اتر آئے ہیں اور افغانستان میں حالیہ سفاکانہ حملوں کی ایک وجہ دہشتگردوں کی شکست کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افغان قوم اور حکومت ایسی کاروائیوں اور سفاک دہشتگردوں سے ہوشیار رہیں اور اس کے علاوہ افغانستان میں امن کے حامی ممالک بھی دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے باہمی تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں۔

واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کی مسجد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق مشتبہ خودکش حملہ آوروں نے مقامی وقت کے مطابق کابل میں واقع مسجد الزہرا (س) کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم داخلی دروازے پر موجود پولیس اہلکار نے اسے روک لیا جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

پولیس کی جانب سے فائرنگ شروع ہونے کے بعد حملہ آور بھاگ کر کچن میں چھپ گیا جہاں اس نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬