‫‫کیٹیگری‬ :
20 June 2017 - 15:40
News ID: 428624
فونت
آیت الله مصباح یزدی:
امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ نے تاکید کی : اسلامی معاشرے کے سربراہوں کو حق کے راہ میں اہل صاحب صبر و استقامت ہونا چاہیئے تا کہ صحیح راستہ تک پہوچیں ، جیسے کوئی جو حق کے مواضع کا علم رکھتا ہو ۔
آیت الله مصباح یزدی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے ایران کے مقدس شہر قم میں قائد انقلاب اسلامی کے آفس میں منعقدہ درس اخلاق میں اس بیان کے ساتھ کہ دینی یا تاریخی مسائل کو صحیح صورت میں آئندہ نسل تک پہوچانا چاہیئے ، کہا : انسان کو تاریخی واقعہ کی صحیح معلومات ہونی چاہیئے تا کہ انحراف و مشکلات میں گرفتار نہ ہوں ۔

انہوں نے وضاحت کی : جب امام خمینی (ره) نے اپنی تحریک شروع کی تھی تو بہت سارے لوگ کہتے تھے کہ یہ تحریک کامیابی تک نہیں پہو چے گی ، ابھی بھی مومن شخص ہوں گے جو کہ اس طرح کے مسائل سننا یا بیان کرنا پسند نہ کرتے ہوں ، صدر اسلام میں بھی اس طرح کے مسائل پائے جاتے تھے ۔

حوزہ علمیہ قم میں جامعہ مدرسین کے ممبر نے اس بیان کے ساتھ کہ صدر اسلام میں بعض لوگ جنگ اور سیاست و خلافت میں سرگرمی کو مومن کی شان جانتے تھے بیان کیا : بعض لوگ اس امور کو قبول کرتے تھے لیکن کہتے تھے کہ چاہتے ہیں عبادت میں مشغول رہوں ، بعض دوسرے لوگ کہتے تھے کہ اسلامی معاشرہ بغیر سرپرست کے نہیں ہونا چاہیئے اور خلیفہ اول کی بیتت کی ؛ اس وجہ سے کم لوگ امیر المومنین علیہ السلام کے ساتھ تھے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : ایسے ماحول و حالات میں علی علیہ السلام ان لوگوں سے کس طرح گفت و گو کریں ؟ بہت سے لوگ مسائل کے سلسلہ میں نادان تھے اور باتوں کو دوسری طرح تفسیر کرتے تھے ، امام خمینی (ره) نے بھی ایک وقت میں فرمایا تھا کہ نہیں معلوم ان لوگوں سے کس طرح گفت و گو کروں کہ بعض لوگ تفسیر و تاویل کرتے ہیں ۔

آیت الله مصباح یزدی نے اس بیان کے ساتھ  کہ امیر المومنین علیہ السلام فرماتے ہیں خدا کے بہترین بندے امام عادل ہیں کہ الہی سنت کے محافظ ہیں بیان کیا : بدترین شخص وہ لوگ ہیں کہ گمراہ ہوں اور دوسرون کو منحرف کریں ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۱۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬