23 June 2017 - 18:28
News ID: 428676
فونت
پاکستان کےصوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں ۱۱ افراد جاں بحق اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
کوئٹہ بم دھماکہ

رسا ںیوز ایجنسی کی ڈان نیوز  سے رپورٹ کے مطابق، پاکستان کےصوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بم دھماکہ کوئٹہ کے انتہائی حساس  علاقے گلستان روڈ پر قائم انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس احسن محبوب کے دفتر کے قریب ہوا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوئے جن میں 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں 16 افراد زخمی بھی ہوئے، ان زخمیوں میں 10 سالہ بچی بھی شامل ہے۔

واقعے کے بعد ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو علاج کے لیے کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کیا، جبکہ سول ہسپتال کی سکیورٹی سخت کردی گئی، جہاں کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، اور کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو جائے وقوعہ کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔پولیس نے دھماکے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬