25 June 2017 - 13:14
News ID: 428701
فونت
پاکستان کے شہر پاراچنار میں بے گناہ روزہ دار شیعہ مسلمانوں پر یکے بعد دیگرے دہشت گردی کی دو کارروائیوں کے بعد مختلف شہروں میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
سانحہ پاراچنار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سانحہ پاراچنار کے خلاف پاکستان بھر میں مظاہروں اور دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے اور ہزاروں افراد اس مقام پر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں جہاں جمعے کے روز ہونے والے خودکش حملے میں ساٹھ سے زائد افراد شہید اور دو سو کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔

پاکستان کے شہر پاراچنار میں بے گناہ روزہ دار شیعہ مسلمانوں پر یکے بعد دیگرے دہشت گردی کی دو کارروائیوں کے بعد مختلف شہروں میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں دارالحکومت اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب کے باہر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی کے صدر مقام پارا چنار میں ہزاروں افراد اس مقام پر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں جہاں جمعے کے روز ہونے والے خودکش حملے میں ساٹھ سے زائد افراد شہید اور دوسو کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ دھرنے میں بڑی تعداد میں سیاسی اور مذہبی رہنما اور عام شہری شریک ہیں اور وہ اپنے مطالبات کی تکمیل تک دھرنا جاری رکھنے کا عزم ظاہر کر رہے ہیں۔

دھرنے کے شرکا کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان، پاراچنار کے محب وطن شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے اور انہیں دہشت گردی سے بچانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔

دھرنے کے ایک آرگنائزر سجاد حسین کا کہنا تھا کہ جب تک پاکستان کے آرمی چیف اور وزیر داخلہ دھرنے کے مقام پر آکر ہمارے مطالبات پورے کرنے کی تحریری یقین دہانی نہیں کراتے اس وقت تک دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬