25 June 2017 - 12:10
News ID: 428707
فونت
حسین جابری انصاری :
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا : سعودی عرب ایرانی انقلاب کے مخالف گروپوں کو ایران کے خلاف کاروائی کے لئے مدد فراہم کررہا ہے۔
حسین جابری انصاری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین جابری انصاری نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایران کو غیر مستحکم کرنے کے لئے ایران میں دہشت گردوں اور انقلاب کے مخالف عناصر کی حمایت کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تہران میں حالیہ دہشت گردوں کے حملوں سے قبل سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ایران کے خلاف منفی بیانات دئیے تھے۔

سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع نے دعوی کیا تھا کہ سعودی عرب ایران کو جنگ کے ذریعہ غیر مستحکم کرے گا کیوں کہ ایران کو سزا دینے کی ضرورت ہے۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق سعودی عرب ایرانی انقلاب کے مخالف گروپوں کو ایران کے خلاف کاروائی کے لئے مدد فراہم کررہا ہے۔

انہوں نے داعش کے ٹھکانوں پر ایران کے سپاہ پاسداران کے میزائلوں کے حملے کے بارے میں کہا کہ ایران کی سلامتی کو خطرات سے دوچار کرنے والے دہشت گردوں کو اسلامی جمہوریہ ایران منہ ٹور جواب دے گا۔

انہوں نے کہا کہ بعض عرب ممالک نے گزشتہ سالوں سے سبق نہیں سیکھا ہے اس لئے دنیا کی سلامتی کو ان عرب ممالک کی پالیسیوں سے خطرہ لاحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور دوسرے مغربی ممالک دہشت گردوں کو ایک آلہ کار کے طور پر اپنے اھداف کے لئے استعمال کررہے ہیں۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب خطرناک کھیل کھیل رہا ہے جس سے نہ صرف خطے کی سلامتی کو لاحق خطرہ ہوگا بلکہ خود سعودی عرب کو لپیٹ میں لے لے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران ایک جہوری اسلامی اور خودمختار ملک ہے اور کوئی بھی طاقت کو ان کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے گا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نہ صرف دہشت گردی کی حمایت کررہا ہے بلکہ دہشت گردانہ سوچ کو فروغ دے رہا ہے جو کہ مسلم اور غیر مسلم مملک کے لئے خطرے کا باعث ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬