27 June 2017 - 23:33
News ID: 428747
فونت
بلاول بھٹو زرداری :
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا : عید کو سادگی سے منانے کا مقصد شہداء اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی و ہمدردی اور ان کے حق میں دعا کرنا ہے۔
شہدائے پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے عید ملنے کیلئے پارٹی رہنماؤں، کارکنان، معززین اور عام شہریوں کا جوق در جوق نوڈیرو ہاؤس آمد کا سلسلہ عید کے دوسرے روز بھی جاری رہا۔

اس موقع پر مہمانوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں پاراچنار، کوئٹہ اور کراچی کے شہداء اور بھاولپور حادثے کے متاثرین کو بھی یاد رکھنا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عید کو سادگی سے منانے کا مقصد شہداء اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی و ہمدردی اور ان کے حق میں دعا کرنا ہے۔

اس موقع پر پی پی پی لیڈیز ونگ کی صدر و رکنِ قومی اسمبلی فریال تالپور بھی موجود تھیں۔ عید کے دوسرے روز بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے والی نمایاں شخصیات میں سابق وزیراعلیٰ سندہ سید قائم علی شاہ، ارکانِ قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور عمران ظفر لغاری، سابق رکنِ قومی اسمبلی گل محمد جکھرانی، رکنِ سندہ اسمبلی کلثوم چانڈیو اور دیگر شامل ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬