‫‫کیٹیگری‬ :
29 June 2017 - 14:25
News ID: 428769
فونت
حجت الاسلام عارف حسین واحدی :
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : دہشت گرد ملک میں دندناتے پھر رہے ہیں۔ ان کا جب دل کرتا ہے وہ اپنے ناپاک عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیتے ہیں ۔
حجت الاسلام عارف حسین واحدی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کہا کہ سانحہ پارا چنار دہشت گرد گروہ کے جانے پہچانے سرپرستوں اور سہولت کاروں کے خلاف ملک بھر میں بے رحم آپریشن کیا جائے۔

ان کا کہنا تھاکہ پارا چنار شہر کی سکیورٹی اداروں کے حصار میں ہونے کے باوجود بار بار بھیانک دہشت گردی بہت سے سوالات کو جنم دے رہی ہے۔مقامی انتظامیہ کا دہشت گردوں کے متاثرین سے صدائے احتجاج کا حق چھیننا حد درجہ کی ذیادتی ہے۔جہاں ہر چند ماہ بعد ایک ہی انداز کی دہشت گردانہ کارروائیاں ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیک پوسٹوں پر پاراچنار کے عوام کو لائنوں میں لگانے اور بچوں کے سکول بیگز تک چیک کرنے کے باوجود دہشت گردوں کی بارود سے بھری گاڑیوں کا شہر میں داخل ہونا حیران کن اور کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔۔پس پردہ حقائق کی روشنی میں ان مظلوموں کے خون سے انصاف کیا جائے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ پاک فوج کے گذشتہ چند سالوں میں امن و امان کی بحالی کے لئے پاک فوج کی کوششوں اور قربانیوں کی ہر محب وطن تہہ دل سے قدر کرتا ہیں لیکن خفیہ قوتیں ان قربانیوں کے اثرات کو ختم کرنا چاہتی ہیں۔دہشت گردی نے پارا چنار کو مقتل گاہ بنادیا اس کی مثال کوئٹہ کے علاوہ کہیں نہیں ملتی۔ سانحات کی سنگینی کے مطابق اقدامات نہیں کئے گئے اور لواحقین کی بھرپر مدد نہیں کی گئی۔ دہشت گرد ملک میں دندناتے پھر رہے ہیں۔ ان کا جب دل کرتا ہے وہ اپنے ناپاک عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پارا چنار میں جہاں چاروں طرف سخت سیکیورٹی ہوتی ہے اور کوئی بھی شخص بغیر چیکنگ کے اس طرف جابھی نہیں سکتا۔ پھر کیسے ممکن ہے کہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر وہاں پہنچ گئے اور اپنے مکروہ عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہوئے کئی بے گناہ افراد کی شہادت کا باعث بنے۔

انہوں نے کہا کہ30جون2017ء قائدملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کے حکم پرملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں اور پرزور مطالبہ کیا جائے کہ حقائق سامنے لائے جائے اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انتظامی ذمہ داروں کو غفلت برتنے پر سزاء دی جائے اور شہداء کے خاندانوں کی بھر پور حوصولہ افزائی کی جائے اور لواحقین کو ملازمتین دی جائیں ۔

درین اثناء قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے سانحہ احمد پور شرقیہ کے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمددردی کا اظہار کیا اور حکومت پر زور دیا ہے کہ ان کی بحالی کے لیے اقدامات تیز سے تیز تر کئے جائیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬