07 July 2017 - 13:55
News ID: 428898
فونت
محسن رضائی :
ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکرٹری نے کہا : یمن کے مختلف علاقوں میں ۴ لاکھ رہائشی عمارتیں تباہ ہوئیں اور ۳۲ ہزار شہری بشمول بچے اور خواتین شہید اور زخمی ہوئے۔
محسن رضائی

رسا نیوز ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکرٹری نے یمن پر سعودی فضائی جارحیت کے منفی اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود نے سعودی عرب کو دوسرے اسرائیل میں بدل دیا ہے۔

'محسن رضائی' نے جمعہ کے روز اپنے انسٹاگرام صفحے پر ایک مقامی تقریب کے موقع پر یمن کے ایک نمائندے کے ساتھ اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ یمنی نمائندے نے اس ملک کی تازہ ترین صورتحال پر دھچکا دینے والی باتیں کہیں۔

رضائی نے یمنی نمائندے کا نقل کرتے ہوئے کہا کہ یمن پر سعودی فضائی جارحیت کے 800 دن مکمل ہوگئے اور اس دوران یمن کے مختلف علاقوں میں 4 لاکھ رہائشی عمارتیں تباہ ہوئیں اور 32 ہزار شہری بشمول بچے اور خواتین شہید اور زخمی ہوئے۔

یمنی نمائندے کے مطابق، اس وقت یمن میں دو لاکھ 40 ہزار لوگوں میں وبائی بیماری پھیل گئی ہے اور دینی مراکز، اسکول، مساجد اور اسپتالوں پر بمب برسائے جارہے ہیں۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬